بہر حال یہ دو نظریئے پائے جاتے ہیں، کہ پوری دنیا میں انقلاب لانے والا ایسا پیغمبر پھر جس کے بعد کسی نئے پیغمبر نے نہیں آنا جو دنیا کو چین سکھ مہیا کرنے میں، رحمۃ للعالمین کہلایا اللہ تعالیٰ نے ختمِ نبوت کا جس پر تاج رکھا، اس کا جانشین، آیا گھر میں سے ہو گا (فیملی میں سے؟) یا امت میں سے؟ سوال سادہ سا ہے لیکن بڑا گہرا سوال ہے، کہ جانشین کن میں سے ہو؟ اپنی فیملی میں سے یا امت میں سے؟
دنیا میں یہ چیز معلوم ہے، کہ کسی شخص کو جاننے پہچاننے والے اس کے ساتھی ہوتے ہیں جو اس کے ساتھ ہوں یا اس کے بچے ہوتے ہیں؟ آپ کی اپنی کارکردگی سے زیادہ آشنا کون ہے؟ جو آپ کے دائیں بائیں آگے پیچھے کے ساتھی ہیں۔ اور جو اپنے بچے ہوتے ہیں وہ تو Next Generation ہیں اور اپنے ماں باپ وہ پہلی جنریشن ہیں تو نہ پہلی جنریشن اتنی آشنا ہوتی ہے اور نہ اگلی جنریشن اتنی آشنا ہوتی ہے جاننے والے آگے پیچھے دائیں بائیں ساتھی ہوتے ہیں حضورِ اکرمﷺ نے دنیا میں جو انقلاب قائم کیا اس میں آپ کے ساتھی کون سمجھے جائیں گے؟
جو بدر میں
جو احد میں
جو احزاب میں
جو خیبر میں
جو ہر مقام پر آپ کے ساتھ چلنے والے تھے۔