Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت محمد بن مسلمہ بن سلمہ انصاری رضی اللہ عنہ

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت محمد بن مسلمہ بن سلمہ انصاریؓ

بعثتِ نبوی سے بائیس سال پہلے پیدا ہوئے، زمانہ جاہلیت ہی میں ان کا نام محمد رکھا گیا، بالکل ابتدائی دور میں ایمان قبول کیا، سرکار دوعالمﷺ  نے حضرت ابو عبیدہؓ سے ان کی مواخات کرائی تھی، حق گوئی میں بڑے جری تھے۔ ”اردن“ کے ایک آدمی نے 43ھ میں آپ کو مدینہ منورہ میں خود آپ کے گھر میں شہید کر دیا۔

دربار رسالت مآبﷺ میں کتابت کا شرف حاصل ہوا، ابن سعد نے طبقات میں نبی اکرمﷺ کا ایک خط بھی محفوظ کیا ہے ،جس کو حضرت محمد بن مسلمہؓ نے رقم فرمایا تھا۔

(حوالے کے لیے دیکھیے: الاصابہ: جلد، 3 صفحہ، 384 سیر أعلام النبلاء: جلد، 2 صفحہ، 267 المصباح المضئی: صفحہ، 37 طبقات ابن سعد: جلد، 1 صفحہ، 82 الاستیعاب: جلد، 1 صفحہ، 403 بحوالہ ”نقوش“ جلد، 7 صفحہ، 184)