گذشتہ کل مضمون اس پر ختم ہوا تھا کہ حضورِ اکرمﷺ کی جانشینی کا نام خلافت ہے تو خلافت کے بارے میں اب تک عام لوگوں کے ذہن میں یہی بات چلی آ رہی ہے، اور یہی چلی آ رہی ہے، کہ آپ کا جانشین کون ہو؟ ایک طبقہ اب تک محرم کی مجلسوں میں بار بار یہی کہہ رہا ہے کہ حضورِ اکرمﷺ کی جانشینی آپ کے اپنے گھر والوں (اہلِ بیتؓ) میں چاہیے تھی انہوں نے
- اپنی تاریخ کی
- اپنی فکر کی
- اپنی سوچ کی
- اور اپنے بیانات کی
بناء ہی اس پر رکھی ہے کہ پیغمبر انقلاب، جس نے اتنا بڑا انقلاب قائم کیا، اب ان کی جانشینی ان کے اپنے خاندان میں ہی ہو، یہ ان کا خیال ہے، ہم اس وقت کسی پر جرح نہیں کرتے، لیکن اپنے ساتھیوں کو تاریخ کی طرف توجہ دلاتے ہیں، کہ اس وقت سے یہ بات ان لوگوں میں چلی آ رہی ہے کہ جانشینی اپنے گھر میں چاہیے تھی اب آپ حضرات خود سوچیں کہ قرآنِ پاک کی آیات سے پتہ چلتا ہے کہ حضورِ اکرمﷺ کی جانشینی آپ کی امت سنبھالے گی اس کے دلائلِ قرآنِ کریم میں کہاں کہاں پھیلے ہیں کہ حضورِ اکرمﷺ کی جانشینی، حضورِ اکرمﷺ کی ذمہ داری، حضورِ اکرمﷺ کا کام آپ کی امت سنبھالے گی، یہ قرآنِ پاک سے سبق ملتا ہے، اور اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی تو میں بائیسویں پارے سورۃ الاحزاب سے اس چیز کو پیش کروں گا۔