شیعہ بوہری کا ذبیحہ کھانے کا حکم:
سوال: شیعہ بوہری کا ذبیحہ حلال ہے یا نہیں؟ ہے تو کس وجہ سے؟ اور نہیں ہے تو کس بنیاد پر؟
جواب: اثناء عشری شیعہ تحریفِ قرآن کے قائل ہیں، تین یا چار کے سوا باقی تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو کافر و مرتد سمجھتے ہیں۔ اور حضرت علیؓ اور ان کے بعد گیارہ بزرگوں کو معصوم، مفترض الطاعۃ اور انبیاء کرام علیہم السلام سے افضل سمجھتے ہیں۔ یہ تمام عقائد ان کے مذہب کی معتبر اور مستند کتابوں میں موجود ہیں۔ اور ظاہر ہے کہ جو لوگ ایسے عقائد رکھتے ہوں وہ مسلمان نہیں، نہ ان کا ذبیحہ حلال ہے، نہ ان کا جنازہ جائز ہے۔
بوہری شیعہ بھی تحریفِ قرآن کے قائل ہیں اور جمہور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تکفیر کرتے ہیں، اس لیے ان کا بھی یہی حکم ہے۔
(محمود الفتاویٰ: جلد7 صفحہ482)