ہندوؤں کا سیاپہ اور محرم کی سینہ کوبی - ردِ رافضیت | دفاع…

ہندوؤں کا سیاپہ اور محرم کی سینہ کوبی

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

صفحہ 4 از 4

پاکستان یا انڈیا کی بات ہے کہ ایک صاحب تھے، وہ اہلِ سنت بھائیوں کو کہتے ہیں کہ ہم جب پیٹتے ہیں تو ہاتھ ہمارے ہوتے ہیں چھاتیاں بھی ہماری ہوتی ہیں، اور سر بھی ہمارے ہوتے ہیں تو جو ہم غلط یا صحیح کرتے ہیں تو تم لوگ کیوں ناراض ہوتے ہو؟ عقیدہ ہمارا، زبانیں ہماری، چہرے ہمارے، اور چھاتیاں ہماری، تو ہم غلط کرتے ہیں یا صحیح، تم ناراض کیوں ہوتے ہو؟ تو ہمارے ایک بزرگ حضرت مولانا سید نورالحسن شاہ بخاری ملتانی کے تھے اور پیچھے ڈیرہ غازی خان کے رہنے والے تھے، تو انہوں نے ایک بہت اچھا جواب دیا، انہوں نے کہا کہ حضور! پھر فرمائیں، آپ نے کیا کہا؟ پھر انہوں نے دہرایا کہ آپ نے یہی کہا کہ ہاتھ ہمارے، چہرے ہمارے، چھاتیاں ہماری تو اس پر ناراض کیوں ہوتے ہو؟ تو شاہ صاحبؒ نے اس صاحب کو عجیب جواب دیا، آپ نے کہا پھر یہ بھی کہو کہ

ہاتھ ہمارے،

چہرے ہمارے،

چھاتیاں ہماری

اور محلے بھی ہمارے جب محلے بھی تمہارے اپنے ہوں جہاں یہ جلوس نکلا کریں پھر تو ہو جائے گا امن، اور اگر یہ کہو کہ چہرے ہمارے، چھاتیاں ہماری، ہاتھ ہمارے، اور محلے تمہارے، تو پھر یہاں سے اختلاف پیدا ہوتا ہے، تو اگر محلے دار کہتے ہیں، کہ نہیں آپ یہ اظہار ہمارے سامنے نہ کریں، تو جب آپ پیٹتے ہیں، تو ہمیں گمان ہوتا ہے، کہ شاید یہ ہمیں ہی کوٹ رہے ہیں، سمجھ اپنی اپنی ہے خیال اپنا اپنا ہے، تو شاہ صاحبؒ نے عجیب جواب دیا کہ جب کہتے ہیں ہمارے ہمارے تو پھر یہ بھی کہو کہ پھر علاقے بھی ہمارے، اور محلے بھی ہمارے، دوسروں کے محلوں میں جا کر کہنا، کہ نہیں عقیدہ تو ہمارا ہے، عمل بھی ہمارا ہے رسم بھی ہماری ہے پر ٹھٹھ تمہارا ہے، تمہارے دروازوں پر آ کر ہم یہ کریں گے، تو پھر تو زیادتی ہے یہاں سوچنے کی ضرورت ہے کہ جب کتابوں میں کوئی طریقہ ہو جیسا کہ اب نماز ہے، اس کا طریقہ تو کتابوں میں ہے اگر یہ جلوس نکالنا بھی کوئی دینی کام ہوتا، تو اس کا طریقہ بھی کتابوں میں لکھا ہوتا۔

تو میں آپ سے یہ کہتا ہوں کہ میں نے بات کو شروع سے اٹھا کر یہاں تک پہنچایا، آپ کو یہ تو معلوم ہو گیا کہ حضورِ اکرمﷺ کے بعد آپ کی سیاسی جانشینی کیسے چلی؟ اس کے بعد پھر کیسے چلی، پھر اس کے بعد کیسے چلی اب ہم اس پر آئے کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کا دور حکومت تقریباً بیس سال رہا، جس میں وہ پوری سلطنت اسلامی کے امیر تھے، امیر المؤمنینؓ تھے ان کی جب وفات قریب ہوئی اس کے بعد پھر یہ زمانہ شروع ہوتا ہے جو میں عرض کر رہا ہوں۔

اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی تو پھر ان شاء اللہ اگلی مجلس میں بات کو آگے چلائیں گے۔

وَمَا عَلَيۡنَاۤ اِلَّا الۡبَلٰغُ الخ۔


صفحہ 4 از 4