ہندوؤں کا سیاپہ اور محرم کی سینہ کوبی - ردِ رافضیت | دفاع…

ہندوؤں کا سیاپہ اور محرم کی سینہ کوبی

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

صفحہ 3 از 4

راہ کی بات تو یہ ہے کہ ہم کو دونوں فریق بمنزلہ دو آنکھوں کے ہیں کس کو پھوڑیں جس کو پھوڑیں اپنا ہی نقصان ہے بلکہ جیسے کوئی حسین متناسب الاعضاء ہو کہ اس کی آنکھ ناک سب کی سب مناسب اور متناسب ہوں اور پھر اس کی ایک آنکھ بیٹھ جائے تو دوسری آنکھ کی زیب بھی جاتی رہے گی اور اس پر اگر بیٹھی ہوئی آنکھ کے حصہ کی فراخی بھی دوسری ہی آنکھ میں آ جائے اور اس میں بجائے سپیدی بھی سیاهی چھا جائے ش بجائے حسن ایسا قبیح المنظر ہو جائے کہ دلدادگان قدیمی اور عاشقان صمیمی بھی اس کی صورت پڑھنے لگیں خاص کر دوسری آنکھ جو باقی رہی ہے بسبب اس کے اپنے اندازہ سے زیادہ فراخ اور کشادہ اور سپیدی کی جا بھی سیاہی ہی ہو گئی ہے، ایسی بری اور بد شکل ہو جائے گی کہ پوچھ نہ پوچھ بلکہ اگر چشم باقی ماندہ کو شعور اور اختیار ہو تو اپنی حالت اصلی پر آ جائے اور دوسری آنکھ کو بھی بدستور قائم کر دکھلائے کیونکہ اپنا حسن بھی اصلی کیفیت اور دوسری آنکھ کی معیت میں ہے۔

شیعوں نے اپنے ایمان کی ایک آنکھ پھوڑ ڈالی:

سو بعینہ یہی قصہ حضرات شیعہ کے ایمان کے ملاحظہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے، اعتقادِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلِ بیتؓ جو بمقتضائے شہادات کلام اللہ اور عترتِ رسول اللہﷺ ایمان کے لیے بمنزلہ دو آنکھوں کے ہیں چنانچہ رسالہ ہذا کے ملاحظہ کرنے والوں پر پوشیدہ نہ رہے گا ان دونوں آنکھوں میں سے شیعوں نے ایک آنکھ کو پھوڑ دیا اور اس کے حصے کی فراخی اور کشادگی بھی بلکہ اس سے بھی زیادہ دوسری آنکھ کو دے کر اس کو خراب کر دیا یعنی اعتقادِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو جو بمنزلہ چشم ایمان ہے اپنے ہاتھوں کھو کر دوسری آنکھ یعنی اہلِ بیتؓ کو اس قدر بڑھایا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے حصے کی محبت بھی انہی کے لیے صرف کر دی پھر جیسے کہ آنکھ میں سفیدی کی جا بھی سیاہی آ جائے ان حضرات بزرگوار فرقہ مسمی شیعہ نے بھی ایسا ہی کیا۔(ہدیۃ الشیعہ: صفحہ 236، ناشر: ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان)

سوال: فقہ جعفریہ پر جو کتابیں لکھی گئیں ان میں سے کسی میں یہ ہے کہ ہر سال کے بعد عزاداری کے جلوس نکالے جائیں سیدنا حسینؓ کی یاد میں؟

جواب: بھائی ہمیں یہ مسئلہ کہیں نہیں ملا کہ ہر سال اس کے لیے جلوس نکالے جائیں۔

(ان مذکورہ سوالات کی طرح ایک سوال تعزیہ نکالنے کے متعلق بھی سامنے آتا ہے اس سوال اوراس کے جواب کو ہم مولانا عبد الستار نوشوی رحمۃ اللہ کے رسالہ حقیقت ماتم سے یہاں نقل کرتے ہیں:

سوال: کیا تعلیماتِ قرآنیہ اور ارشاداتِ نبویہﷺ اور اقوال و افعال ائمہ کرام علیہم السلام میں تعزیہ سازی کا کوئی ثبوت ملتا ہے اور یہ کچھ نیکی اور ثواب کا کام بھی ہے؟

جواب: قرآنِ مجید اور احادیثِ نبویﷺ اور اقوال و افعال ائمہ اہلِ بیتؓ میں اس کا ذرہ بھر کوئی ثبوت نہیں ملتا اور یہ بالکل بے اصل اور بے بنیاد رسم ہے کیونکہ دین تو جناب رسول اللہﷺ کی حیات طیبہ میں کامل و مکمل ہو چکا تھا جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا: اَلۡيَوۡمَ اَكۡمَلۡتُ لَـكُمۡ دِيۡنَكُمۡ وَاَ تۡمَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ نِعۡمَتِىۡ وَرَضِيۡتُ لَـكُمُ الۡاِسۡلَامَ دِيۡنًا‌ الخ۔(سورۃ المائدہ: آیت 3)

نبی کریمﷺ اور سیدنا علیؓ اور ائمہ اہلِ بیتِ عظام کے صدیوں بعد یہ رسم امیر تیمور کے زمانہ میں ایجاد کی گئی حضورِ اقدسﷺ سے پہلے کئی سو معصوم انبیاء علیہم السلام اللہ تعالیٰ کے دین کے لیے شہید ہو چکے تھے مگر رسول اللہﷺ نے ان مظلوم و معصوم شہید انبیاء علیہم السلام کے لیے کوئی تعزیہ اور ماتم و نوحہ کا طریقہ جاری نہ فرمایا پھر آپﷺ کی مقدس زندگی میں بڑے بڑے جلیل القدر مہاجر و انصار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کفار کے مقابلہ میں بدر، احد، احزاب، خیبر وغیرہ میں دین اسلام کی خاطر بھوک کے پیاسے مظلومانہ شہید ہوئے حتیٰ کہ حضورِ اکرمﷺ کے چچا اسد اللہ سید الشہداء حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی المرتضیٰؓ کے بھائی حضرت جعفر طیار رضی اللہ عنہ کی راہ میں ٹکڑے ٹکڑے ہوئے مگر ان حضرات کی عالیشان شہادت کے بعد آنحضرتﷺ، حضرت علی رضی اللہ عنہ انہوں نے کبھی کوئی تعزیہ اور ماتم وغیرہ کا طریقہ جاری نہ کیا اسی طرح سیدنا علیؓ نے سب سے بڑی مصیبت و صدمہ کی بات یعنی حضور پرنورﷺ کی وفات حسرت آیات کے بعد تعزیہ، نوحے، ماتم کا کوئی طریقہ جاری نہ کیا اسی طرح حضراتِ حسنین کریمینؓ نے سیدنا علی المرتضیٰؓ کی شہادت کے بعد تعزیہ اور ماتم و نوحے کی رسم کو جاری نہ کیا اور سیدنا زین العابدینؒ اور سیدنا محمد باقرؒ اور سیدنا جعفر صادقؒ اور سیدنا موسیٰ کاظؒم اور سیدنا علی رضاؒ اور سیدنا محمد تقیؒ اور سیدنا علی نقیؒ اور سیدنا حسن عسکریؒ نے نہ کبھی تعزیہ بنایا اور نہ کبھی کسی کو بنانے کا حکم فرمایا قرآنِ شریف اور حدیثِ پاک اور ائمہ اہلِ بیتؓ پر ایمان و عقیدت رکھنے والوں کے لیے فرض ہے کہ وہ ان کے ارشادات کی پیروی کر کے دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوں اسی میں حقیقی کامیابی اور نجات ہے اور یہی جنت کا راستہ ہے اور اس کے علاوہ ایک جدید راستہ اور رسم و رواج دین میں جاری کرنا اور رسول اور ائمہ علیہم السلام سے اپنے آپ کو زیادہ علیم حکیم اور زیادہ معاملہ فہم سمجھنا ہے گویا کہ رسول پاکﷺ اور ائمہ دین ہمارے لیے اس نیکی کو نہ سمجھ سکے اور ہم نے خود سوچ لیا ہے۔

سُبۡحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوۡنَ‌ ۞(سورۃ الصافات: آیت 180)(حقیقت ماتم: صفحہ 201)

صفحہ 3 از 4