ہندوؤں کا سیاپہ اور محرم کی سینہ کوبی - ردِ رافضیت | دفاع…

ہندوؤں کا سیاپہ اور محرم کی سینہ کوبی

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

صفحہ 2 از 4

ترجمہ: ہم نے ابراہیم کو بشارت دی کہ آپ کے ہاں بچہ ہوگا، اور وہ نبی بھی ہوگا تو قرآنِ کریم میں ہے کہ حضرت سارہ علیہا السلام حیران ہوئیں کیونکہ حضرت سارہ علیہا السلام بوڑھی تھیں، اور حضرت ابراہیم علیہ السلام اس وقت کتنی عمر کے تھے؟ (100 سال)۔

اور جب حضرت اسماعیل علیہ السلام پیدا ہوئے تھے تو اس وقت ان (حضرت ابراہیم علیہ السلام) کی عمر غالباً 80 یا 87 سال کی تھی۔ خیر اسے چھوڑو

تو جب حضرت ابراہیم 100 سال کے ہیں تو حضرت سارہ علیہا السلام بھی تو بوڑھی عورت تھیں جب خدا کے فرشتوں نے آ کر پکارا، کہ ان کے ہاں بیٹا ہوگا، تو عورتیں جب حیرانی کی بات سنتی ہیں تو کیا کرتی ہیں؟ (انگلی اپنے ہونٹوں پہ رکھتی ہیں) تو یہ انگلی جب اٹھتی ہے تو تعجب کے لیے ہوتی ہے، یہ ہوگا: ءَاَلِدُ الخ(سورۃ ہود: آیت 72)

ترجمہ کہ کیا میں بچہ جنوں گی!؟ کچھ اپنی عمر کا احساس تمنا، جو خاص طور پر پوری ہونے کی تمنا ہوتی ہے، لیکن جب وہ پوری ہونے کے قریب ہو تو تعجب ہی ہو تا ہے تو قرآن پاک نے کہا فَصَكَّتۡ وَجۡهَهَا الخ۔(سورۃ الذاریات: آیت 29) 

کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بیوی نے اپنے چہرے پر ہاتھ مارا تو جو ہاتھ مارا وہ تعجب کے ساتھ تھا یا ماتم کے لیے؟ (تعجب کے ساتھ)، اس طرح کوئی تعجب کرے، اور انگلی اٹھائے یا ماتھے پر ہاتھ مارے، تو وہ ہاتھ مارنا تعجب ہوتا ہے یا ماتم کے لیے؟ بولو! (تعجب کے لیے) یہ تعجب ہے غم تو نہیں۔ تو شیعہ ذاکر کہتے ہیں ہم نے یہاں سے لیا ہے پیٹنا تو میں کہا کرتا ہوں کہ بھائی اختلاف سے بچو۔ تمہارے ہاں بھی جب بچوں کی بشارت ہو تو پیٹا کرو تو ہم اعتراض نہیں کریں گے، لیکن حتی الوسع کام وہی کرو جو پہلے سے ملے، لیکن کسی کی وفات پر پیٹنا، فرمایا نبی پاکﷺ نے من ضرب الخدود جس نے چہرے پر ہاتھ مارے غم میں، وشق الجیوب اور کپڑے پھاڑے غم میں، ودعا بدعوی الجاھلية اور ہائے ہائے کیا، فلیس منا حضورِ اکرمﷺ فرما گئے وہ ہم میں سے نہیں، تو ہم بھی کہتے ہیں کہ جو یہ کریں وہ ہم میں سے؟ (سامعين: نہیں) ہم یہ تو اس وقت کہتے کہ وہ اپنی مردم شماری علیحدہ کرائیں کا کاغذات میں ان کا نام علیحدہ ہو، ان باتوں میں ہم پڑتے نہیں لیکن حضورِ اکرمﷺ نے فرمایا:

عن النبیﷺ قال لیس منا من ضرب الخدود وشق الجیوب ودعا بدعوی الجاھلية۔

(صحيح بخاری: جلد 2 صفحہ 82 باب ليس منا من ضرب الخدود)

اور سیدنا حسینؓ بھی جب میدان کربلا میں شہید ہونے کے لیے نکلے، تو انہوں نے اپنی بہن کو نصیحت کی، جو ان کی کتابوں میں مذکور ہے، اپنی بہن کو کہا اے خواہر گرامی، اے میری عزت والی بہن، میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ جب میں اگلے جہاں چلا جاؤں، تو اپنے منہ کو پیٹنا نہیں، اور کپڑوں کو پھاڑنا نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کے فیصلوں پر رضامندی کا اظہار کرنا ہے۔(جلاء العیون: صفحہ 327)

اور بہن میں تجھے وہی بات کہتا ہوں، جو میرے نانے نے اپنے آخری سفر میں وفات سے پہلے سیدہ فاطمہؓ کو کہی تھی تو سیدہ فاطمہؓ کو جب یہ وصیت حضورِ اکرمﷺ نے کی جو سیدنا حسینؓ اپنی بہن کو کر رہے ہیں تو تاریخ نے ان سب کو محفوظ کر لیا ہے، تو اہلِ بیتؓ کے اور سیدنا علی المرتضیٰؓ کے جان پہچان میں وہی طریقے تھے جن کو آج کل اہلِ سنت کے طریقے کہتے ہیں، اور ہمارا دعویٰ ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلِ بیتؓ سب ایک ہی عقیدے کے تھے اور سب اہلِ سنت و الجماعت تھے، ان میں سے کوئی بھی اہلِ سنت سے باہر نہیں ہوگا، اور ہم یقین رکھتے ہیں، کہ جب امام مہدی آئیں گے، وہ بھی اہلِ سنت و الجماعت کے عقیدے پر ہوں گے، وہ جوڑنے والے ہوں گے، توڑنے والے نہیں ہوں گے۔ اس وقت جوڑنے والے کون ہیں؟ جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلِ بیتؓ دونوں کو اکٹھا مانتے ہیں وہ جوڑنے والے ہیں، اور جو کہیں کہ نہیں ایک کو مانیں گے دوسرے کو نہیں، آپ اتنا تو سمجھتے ہیں کہ توڑنے والے وہ ہوئے یا ہم؟

(اہلِ سنت کے نزدیک صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلِ بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین دونوں کی تعظیم ضروریات مذہب حقہ میں سے ہے اور یہ دونوں اہلِ سنت کے لیے ایمان کی دو آنکھیں سمجھی جاتی ہیں حجۃ الاسلام مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں: حبِ اہلِ بیتؓ و حبِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ایمان کے دو پر ہیں اہلِ بیتِ رسول تو ہمارے حق میں چشم و چراغ ہیں، ہمارے نزدیک اعتقاد اصحاب اور حبِ اہلِ بیتؓ دونوں کے دونوں ایمان کے لیے بمنزلہ دو پر کے ہیں، دونوں ہی سے کام چلے ہیں جیسے ایک پر سے طائر بلند پرواز نصف پرواز تو کیا ایک بالشت بھی نہیں اڑ سکتا، ایسے ہی ایمان بھی بے ان دو پروں کے سہارے کے موجب فوز مقصود (جس کی طرف وَاُولٰٓئِكَ هُمُ الۡفَآئِزُوۡنَ‏ ۞(سورۃ التوبہ: آیت 20)

یا فَازَ فَوۡزًا عَظِيۡمًا ۞(سورۃ الاحزاب: آیت 71)

وغیرہ میں اشارہ ہے) نہیں ہو سکتا بلکہ ایسا ایمان ایسا ہی ایمان ہے جس کا آیت: لَا يَنۡفَعُ نَفۡسًا اِيۡمَانُهَا الخ۔

(سورۃ الانعام: آیت 158) میں بیان ہے ہاں اگر ہم قدم بہ قدم حضراتِ شیعہ ہوتے تو جیسے انہوں نے موافق مثل مشہور غیروں کی بت شکنی کے لیے اپنی ناک کاٹ لی، سنیوں کی ضد میں اصحابِ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو برا کہہ کر اپنے ایمان کا زیان کیا، ہم بھی شیعوں کی ضد میں نعوذ باللہ اہلِ بیتِ رسول کو برا کہہ کر مثلِ خوارج و نواصب اپنے ایمان کو خراب کرتے لیکن ہم تو پابندی عقل و نقل سے نہ چاری ہے نہ شیعہ تو نہیں کہ مثل شتر بے مہار پراگندہ رفتار جائیں۔

حبِ اہلِ بیتؓ و حبِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ایمان کی دو آنکھیں ہیں:

صفحہ 2 از 4