ہندوؤں کا سیاپہ اور محرم کی سینہ کوبی - ردِ رافضیت | دفاع…

ہندوؤں کا سیاپہ اور محرم کی سینہ کوبی

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

صفحہ 1 از 4

لیکن ایک ہے غم کا احساس ہونا، اور ایک ہے غم کو منانا، غم کو منانا کسے کہتے ہیں؟ میں نے بھی دیکھا ہے ہندوؤں کے دور کو تو ہمیں پتا ہے، ہمارے ہمسائے ہندو بھی رہے، ہم نے ان کے گھروں کو بھی دیکھا، ان کی مذہبی رسوم کو بھی دیکھا، ان کے ہاں یہ عقیدہ تھا، کہ جب کوئی مر جائے، تو مرنے والے کی روح گھروں میں بار بار آتی ہے، یعنی فوت شدگان کی روحیں گھروں میں آتی ہیں، تو یہ ہندوؤں کا عقیدہ تھا، اور یہ (ہندو) کہتے تھے کہ وہ نہ آئیں، تو اس کے لیے عورتیں جمع ہوتی تھیں، اور کہتی تھیں کہ جو فوت ہو گیا، اب اس کا سیاپا کرنا ہے، تو سیاپا کیا تھا؟ کہ عورتیں دائرہ باندھ کر گھر میں کھڑی ہو جاتیں، اور وہ آہستہ آہستہ ہاتھ سروں پر مارتیں، اور پھر دو چار منٹ کے بعد اپنے آپ کی چھاتی کو کوٹنا مارنا شروع کر دیتی اور ہندو اسے کہتے ہیں سیاپا کرنا، ان کے ہاں یہ بہت بڑی نیکی ہے، اور اس کے ساتھ وہ جو روحیں آتی ہیں، ان کو کہتی ہیں کہ ہماری یہ کتنی خیر خواہ ہیں، کتنے پیارے ہیں، کتنی خیر خواہ ہیں کہ میرے لیے آنسو بہا رہی ہیں اور کتنا خون بہا رہی ہیں، تو یہ سیاپا کرنا رواج تھا، جنہوں نے وہ دور پایا، اور جو لوگ اب انڈیا گئے ہیں انہوں نے انڈیا آتے جاتے وہاں یہ عمل بار بار دیکھا ہوگا۔

اللہ تبارک وتعالیٰ سیاپا کرنے والیوں سے بھی بچائے، اور سیاپا کرنے والوں سے بھی بچائے، اب ہم یہ نہیں کہتے کہ سیدنا حسینؓ کی اس شہادت کربلا پر یہ جو منظر پیش کیا جاتا ہے، یہ کیسا ہے، کیوں؟ ہم کسی کا نام نہیں لیتے اور کسی کا دل بھی نہیں دکھاتے، اور اس چٹ کا میں جواب نہیں دیتا، کہ سیدنا علیؓ کی اولاد ایسا کرتی تھی کہ نہیں یہ ان سے پوچھو جو کرتے ہیں میں نہیں دیتا جواب، کریں وہ اور جواب ہم دیں، یہ کون سا انصاف ہے، ہم سے تو وہ پوچھو جو ہم کرتے ہیں۔

سوال: کیا سوگ کی اجازت صرف تین دن تک ہے؟

جواب: یہ اجازت صرف سوگ کی ہے، ماتم کی پھر بھی نہیں، کیوں کہ سوگ اکیلے ہوتا ہے، سوگ کے لیے مجلس نہیں کی جاتی، تو سوگ میں صرف اتنا ہے، کہ اگر کوئی شخص فوت ہو گیا، تو گھر والے کھانا نہیں پکاتے، وہ غم میں بھرے ہوئے ہیں، تو ان کے رشتہ دار یا ہمسائے ان کو کھانا کھلائیں اور تین دن تک یہ کریں، تو یہ ہے سوگ، اور تین دن کے بعد اللہ کی رضا پر راضی ہونے کا اعلان کریں، کہ جو ہو گیا وہ تو گیا، اور جو رہ گیا، انہوں نے بھی جانا ہے اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـآ اِلَيۡهِ رٰجِعُوۡنَ ۞(سورۃ البقرہ: آیت 156)

جانے والوں کے لیے اِنَّا لِلّٰهِ اور اپنے لیے وَاِنَّـآ اِلَيۡهِ رٰجِعُوۡنَ ۞(سورۃ البقرہ: آیت 156)

کہ ہم نے بھی جانا ہے لہٰذا صبر کرو، تو سوگ کے کتنے دن ہیں؟ (تین دن) لیکن یہ اجتماعی ماتم کرنا کس طرح؟ مثلاً میں اگر آپ کو کہوں کہ مؤمنین کرام! سیدنا حسینؓ کے غم میں ہم صبح اتنے بجے روئیں گے، اس طرح اگر کسی مجلس میں اعلان کیا جائے، کہ ہم اتنے بجے روئیں گے تو یہ اجتماعی سوگ ہو گیا یا انفرادی؟ (اجتماعی)، تو سوگ ہے لیکن انفرادی اس کو اجتماعی شکل نہیں دینی، بلکہ اللہ کی رضا پر راضی ہونا ہے تو یہ وقت مقرر کر کے رونا کہ کتنی دیر روئیں گے وہ کہتا ہے میں اتنے بجے رولوں گا، تیسرا کہتا ہے نہیں میں تو اتنے بجے روؤں گا، تو وقت مقرر کر کے رونا اس کی تو ہمیں سمجھ نہیں آتی، یہ بھی انہی سے پوچھو جو ایسا کرتے ہیں، ہم کیوں جواب دیں۔

(یہاں قارئین کے لیے اس عنوان پر حضرت مولانا عبد الستار تونسوی رحمۃاللہ سے کیے گئے ایک استفسار اور اس کے جواب کو بھی نقل کیا جاتا ہے:

سوال: اسلام میں کسی کی موت یا شہادت کے بعد کتنے عرصہ تک سوگ اور غمی کے باعث زیب و زینت ترک کرنے کی اجازت ہے؟

جواب: عورت کا خاوند فوت ہو تو اس کو چار ماہ دس دن تک حکم ہے کہ حالتِ سوگ میں رہے زیب و زینت نہ کرے خوشبو نہ لگائے اس کے علاوہ کسی کی فوتگی کے بعد تین دن سے زیادہ سوگ میں رہنے کی اجازت نہیں کہ زیب و زینت ترک کیا جائے اور شادی نکاح وغیرہ کو بھی ترک کیا جائے جیسے کہ بعض لوگ کہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ فلاں فلاں ایام اور فلاں مہینے میں شادی بیاہ نہ کرو کہ اس میں فلاں بزرگ کو تکلیف اور ان کی وفات اور شہادت ہوئی تھی کیونکہ اس طرح تو سارے سال کے کسی مہینے اور دن میں زیب و زینت شادی نکاح کرنے کی اجازت نہ مل سکے گی کیونکہ سال کا کوئی دن ایسا نہیں کہ جس میں کسی نبی، صحابی، امام، ولی، غوث و قطب کی وفات یا شہادت نہ ہوئی ہو۔ تو اس قسم کے اوہام و ظنون اور رسم و رواج کی اسلام میں کوئی حقیقت نہیں۔(مجموعہ رسائل، رسالہ حقیقت ماتم: صفحہ 203، ناشر: شعبہ نشر و اشاعت تنظیم اہل سنت پاکستان)

سوال: قرآن وحدیث کی روشنی میں بتائیں کہ صف اول کے مسلمانوں میں ماتم کی مجلسیں کبھی منعقد ہوتی تھیں یا سوگ انفرادی طور پر ہی ہوتا تھا۔

جواب: وہ میں نے تو بتا دیا، ایک دفعہ ایک مجلس میں کسی ذاکر سے پوچھا گیا کہ یہ ماتھے کو پیٹنا کیسا ہے؟ تو ایک ذاکر کہنے لگے کہ یہ قرآن سے ثابت ہے، کہ ایسا کس نے کیا تھا؟ کہ جی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بیوی نے کیا تھا۔ وہ کہاں؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بیوی حضرت ہاجرہ علیہا السلام تھیں ان سے جو بیٹے تھے ان کا نام اسماعیل علیہ السلام تھا۔ حضرت ہاجرہ علیہا السلام کے بیٹے جن کو قربانی کے لیے پیش کیا تھا، ان کا کیا نام تھا؟ (حضرت اسماعیل علیہ السلام) جو ہمارے عربوں کے جدِ اعلیٰ ہیں، ہم ان کی اولاد ہیں تو حضرت اسماعیل علیہ السلام تو حضرت ہاجرہ علیہا السلام کے بیٹے تھے، لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جو پہلی بیوی سارہ تھیں ان کا بچہ نہیں تھا۔ (تو عورتوں کو بچہ ہونے سے بڑی خوشی ہوتی ہے) وہ ساری عمر محسوس کرتی رہیں، خاص طور پر 16 سال تک یا غالباً 14 سال تک کہ میرا بچہ نہیں (واللہ اعلم)۔

اللہ تعالیٰ کو منظور تھا، کہ ان کے ہاں بھی ہو گا تو فرشتے آئے، انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خبر دی، کہ آپ کی بیوی کے ہاں بچہ ہوگا: وَبَشَّرۡنٰهُ بِاِسۡحٰقَ نَبِيًّا الخ۔ (سورۃ الصافات: آیت 112)

صفحہ 1 از 4