سیدنا علیؓ کے خلیفہ برحق ہونے میں، اور خلیفہ راشد ہونے میں کلام نہیں اہلِ سنت و الجماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ خلفائے راشدینؓ یہ چار ہیں:
سیدنا ابو بکر صدیقؓ
سیدنا عمر فاروقؓ
سیدنا عثمانِ غنیؓ
اور سیدنا علی المرتضیٰؓ
(خلافت علی منہاج النبوۃ اور خلافت موعودہ کے حقدار پہلے چار خلفائے راشدینؓ ہیں حضرت علامہ صاحب ایک استفسار کا جواب دیتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں:
سوال: خلفائے راشدینؓ کتنے صحابہ ہیں ان کی خلافت مطلق خلافت تھی یا خلافت علی منہاج النبوۃ اور بارہ خلفاء کون کون ہوئے کیا ان سب کی خلافت خلافتِ نبوت رہی ہے یا صرف چار کی خلافت خلافتِ نبوت کہلاتی ہے؟
جواب: خلفائے راشدینؓ چار ہیں انہیں ائمہ اربعہ بھی کہتے ہیں ان کی خلافت مطلق حکومت نہیں خلافتِ نبوت تھی حضورِ اکرمﷺ کی جس پیشگوئی میں بارہ مضبوط حکمرانوں کی خبر دی گئی ہے وہ مطلق حکمران ہیں جن میں اچھے برے دونوں طرح کے ہو سکتے ہیں ہاں غیر مسلموں کے مقابلے میں وہ مضبوط حکومت کے مالک ہوں گے ان بارہ میں پہلے چار کی حکومت خلافت علی منہاج النبوۃ تھی سیدنا حسنؓ کی حکومت تو راشدہ تھی لیکن غیر تامہ تھی آپ اس سے دستبردار ہو گئے تھے سیدنا امیرِ معاویہؓ کی حکومت بے شک ایک مضبوط حکومت تھی، نظامِ عدل کتاب و سنت کے موافق تھا مگر آپ کا عقدِ حکومت استخلاف نہیں صلحاً وجود میں آیا تھا آپ کے بعد پھر عبد الملک بن مروان ایک مضبوط حکمران بنا، یہ چھ پہلے مضبوط حکمران ہیں۔ عبد الملک کی اولاد سے پھر چھ مضبوط حکمران ہوئے یہ صحیح نہیں کہ بارہ حکمرانوں کی اس روایت میں ہر ایک کی حکومت عدل و انصاف اور قرآن و سنت پر مبنی بتلائی گئی ہے خلفائے راشدینؓ ان چھ میں سے چار ہیں جو آیتِ استخلاف کا مصداق ہیں ابو بكر باقلانی (403ھ) اہلِ سنت و الجماعت کے تعارف میں لکھتے ہیں:
يعرفون حق السلف الذين اختارهم الله سبحانه لصحبته نبيهﷺ ويأخذون بفضائلهم ويمسكون عما شجر بينهم صغيرهم وكبيرهم ويقدمون أبا بكر ثم عمر ثم عثمان ثم علياً رضوان الله عليهم ويقرون انهم الخلفاء الراشدون المهديون أفضل الناس كلهم بعد النبیﷺ ويصدقون بالأحاديث التي جاءت عن رسول اللہﷺ۔(كتاب التمہيد: صفحہ 295)
ترجمہ: اہلِ سنت و الجماعت ان اسلاف کا حق پہچانتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبیﷺ کی صحبت کے لیے پسند کیا ہوا تھا ان کے فضائل سے وہ تمسک کرتے ہیں، اور جو ان میں اختلافات چلے چھوٹوں میں یا بڑوں میں وہ ان اختلافات سے اپنے آپ کو دور رکھتے ہیں اور حضرت ابو بکرؓ کو سب سے مقدم سمجھتے ہیں پھر حضرت عمرؓ تو پھر حضرت عثمانؓ کو اور پھر حضرت علیؓ کو، اور اقرار کرتے ہیں کہ یہی خلفائے راشدینؓ و مہدیین ہیں اور یہ سب لوگوں سے حضورِ اکرمﷺ کے بعد افضل ہیں اور اہلِ سنت ان تمام احادیث کو صحیح مانتے ہیں جو حضورِ اکرمﷺ سے ہم تک پہنچی ہیں۔ (عبقات: جلد 1صفحہ 286)
اس موضوع پر مزید مطالعہ کے لیے ازالہ الخفاء از حضرت امام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃاللہ،
خلافتِ راشدہ از حضرت مولانا محمد ادریس کاندہلوی رحمۃاللہ
خلفائے راشدینؓ جلد اول، صفحہ 50، 66 بعنوان خلفائے راشدینؓ چار ہیں پانچ نہیں از حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود صاحب مدظلہ العالی کی مراجعت فرمائیں)