شیعہ کے ذبیحہ کا حکم:
اور محمد بن یوسف غرناطی صاحب رحمۃ اللہ سے پوچھا گیا کہ اس شخص کا کیا حال ہے جو سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کو برا کہے؟ انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں کفر کا حکم دیا جائے گا۔ تو پوچھا گیا کہ جب وہ مر جائے گا تو ہم لوگ اس کے جنازے کی نماز پڑھیں؟ کہا: نہیں۔
اور منجملہ ان علماء کرام کے جنہوں نے رافضی کو کافر کہا ہے، احمد بن یونس رحمۃ اللہ اور ابوبکر بن ہانی رحمۃ اللہ ہیں۔ اور کہا انہوں نے کہ چاہیے کہ نہ کھایا جائے ذبیحہ ان کے ہاتھ کا، اس واسطے کہ یہ لوگ مرتد ہیں۔ اور کہا عبداللہ بن ادریس نے جو ائمہ کوفہ سے ایک ہیں کہ نہیں ہے رافضی کے لیے حقِ شفعہ، اور حقِ شفعہ صرف مسلمان کے لیے ثابت ہے۔
(فتاویٰ عزیزی: صفحہ386)