سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی جانشینی اور حضرت امیر معاویہ رضی…

سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی جانشینی اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے صلح

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تو جب سیدنا علیؓ شہید ہو گئے، تو جو سیدنا علیؓ کی پارٹی کے لوگ تھے، انہوں نے اپنا نیا امیر سیدنا حسنؓ کو بنایا، سیدنا علیؓ کا جانشین کن کو بنایا؟ سیدنا حسنؓ کو، سیدنا حسنؓ کے خلافت پر آتے ہی کچھ ماہ گزرے تو سیدنا امیرِ معاویہؓ اور سیدنا حسنؓ نے صلح کر لی، اور پھر ایک ہو گئے، تو جب ایک ہو گئے تو سیدنا حسنؓ نے سیدنا امیرِ معاویہؓ کے ہاتھ پر صلح کر کے اپنی حکومت ان کے سپرد کر دی اور اس میں آپ کے بھائی سیدنا حسینؓ بھی ساتھ تھے۔

آج ہم سیدنا حسینؓ کو کربلا کے ذکر میں اپنی عقیدت کے پھول پیش کر رہے ہیں، تو ضروری ہے کہ آپ جانیں کہ سیدنا حسینؓ اپنے بھائی سیدنا حسنؓ کے ساتھ مل کر سیدنا امیرِ معاویہؓ کو قبول کر چکے ہیں، اب جو لوگ سیدنا امیرِ معاویہؓ کی شان میں بے ادبی کرتے ہیں، کیا ان کی بے ادبی سے سیدنا حسینؓ کی روح ان سے خوش ہو گی؟ جب سیدنا حسنؓ اور سیدنا حسینؓ دونوں سیدنا امیرِ معاویہؓ کو قبول کر چکے، تو اب سیدنا امیرِ معاویہؓ کی حیثیت پہچانی جائے۔ 

(سیدنا حسینؓ نے اپنے بڑے بھائی سیدنا حسنؓ کی طرح سیدنا امیرِ معاویہؓ کی دل و جان سے بیعت کی اور اپنے اس عہد و پیماں کی پاسداری کرتے ہوئے سیدنا امیرِ معاویہؓ کی وفات تک کبھی ان کی خلافت کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا بلکہ آپ کے خلوص دل سے بیعت کرنے کا اس سے بڑھ کر کیا ثبوت ہو سکتا ہے کہ آپ نے سیدنا امیرِ معاویہؓ کے دورِ حکومت میں اس حکومت کے ماتحت جہادی سفر کیے تاہم یہاں شیعہ کتاب سے سیدنا حسینؓ کا سیدنا امیرِ معاویہؓ کی بیعت کرنا ملاحظہ فرمائیں۔ رجال کشی میں سیدنا جعفر صادقؒ سے روایت ہے کہ سیدنا حسنؓ، سیدنا حسینؓ اور قیس بن سعد بن عبادہؓ انصاری وغیرہ جب شام آئے تو:

فأذن لهم معاویة وأعد لهم الخطباء فقال يا حسن! قم فبايع، ثم قال للحسين: قم فبايع فقام فبايع۔ (رجال كشی: صفحہ 193، ناشر: كتاب خانہ ملی ایران)

ترجمہ: پس امیرِ معاویہؓ نے انہیں آنے کی اجازت فرمائی اور ان کے اعزاز میں خطیب بلائے اور سیدنا حسینؓ سے کہا کہ کھڑے ہو کر بیعت فرمائیں۔ سیدنا حسنؓ کھڑے ہوئے اور سیدنا امیرِ معاویہؓ کی بیعت کی پھر سیدنا حسینؓ سے کہا کہ آپ کھڑے ہوں اور بیعت فرمائیں۔ سیدنا حسینؓ کھڑے ہوئے اور سیدنا امیرِ معاویہؓ کی بیعت فرمائی)