بات یہ ہے کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ نے جو سیدنا علی المرتضیٰؓ کی خلافت کو نہیں مانا وہ اس لیے نہیں، کہ انہوں نے ان کو خلافت کا اہل نہیں جانا، یا اس لیے نہیں کہ وہ خود خلیفہ ہونے کے مدعی تھے، ان کا برابر Claim یہی رہا کہ میں گورنر ہوں، میرا
پیشوا
میرا مرکز
عثمانؓ موجود نہیں، لیکن ان کا میں یہاں ٹھہرایا ہوا ہوں، میری وفاء تقاضا کرتی ہے، کہ میں ان کے قاتلوں کو پہلے پکڑوں، جب تک قاتل پکڑے نہیں جاتے میں بیعت نہیں کرتا، تو اسی طرح ان پر چار ساڑھے چار سال گزر گئے، یہاں تک کہ سیدنا علیؓ نے وفات سے ایک سال پہلے سیدنا امیرِ معاویہؓ سے ایک عہد کیا کہ ہمارا اختلاف چلا آ رہا ہے، اس پر ہم معاہدہ کر لیں، کہ ہم آپس میں لڑیں نہیں، پہلے لڑائیاں بھی ہوئیں ہیں، جیسا کہ صفین وغیرہ میں لڑائیاں ہوئیں، لیکن پھر انہوں نے معاہدہ کیا، کہ ہم لڑیں نہ، تو دونوں اس پر متفق ہوئے، اور ان کا یہ معاہدہ تاریخ میں بھی محفوظ ہے تو الحمدللہ سیدنا علیؓ اپنے شہید ہونے سے پہلے سیدنا امیرِ معاویہؓ کے ساتھ صلح کر چکے تھے، اور صلح اس بات پر تھی، کہ آپس میں لڑنا نہیں، جو علاقے اسلامی سلطنت کے آپ کے پاس ہیں، آپ وہاں نظام چلائیں، جو میرے پاس ہیں، میں ان پر نظام چلاتا ہوں، یہ ہمارا پہلا معاہدہ ہے، ہم آپس میں لڑیں نہیں، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ہمیں پھر اکٹھا ہونے کا موقع دے۔