اس موقع پر سیدنا علی المرتضیٰؓ کی بصیرت پر قربان جائیں، انہوں نے صاف کہا، فرمایا لوگوں کو (وہ لوگ جو کہتے تھے سیدنا امیرِ معاویہؓ نے سیدنا علیؓ کو نہیں مانا اور طرح طرح کی باتیں سیدنا امیرِ معاویہؓ کے خلاف کرتے ہیں جب بھی محرم آتا ہے اور سیرت حسینؓ کو عوام میں پیش کرتے ہیں تو اس موقع پر وہ اس بات کو اٹھاتے ہیں، جو سیدنا امیرِ معاویہؓ کے خلاف جاتی ہے کہ جی انہوں نے سیدنا علیؓ کو نہیں مانا لیکن سیدنا علیؓ کا جو اعلان ہے کیا تم نے نہیں پڑھا؟ سیدنا علی المرتضیٰؓ نے خود کہا تھا) کہ میرا اور سیدنا امیرِ معاویہؓ کا معاملہ کیا ہے؟انا ربنا واحد ہمارا خدا ایک، ہمارا نبی دونوں کا ایک، ہمارا دونوں کا قبلہ ایک، ہماری دعوت فی الاسلام ایک، ہم ایک ہیں تو آگے سنو ہمارا خدا ایک، ہمارا نبی ایک، ہماری کتاب ایک، ہمارا قبلہ ایک، و دعوتنا فی الاسلام واحد، ہماری دعوت اسلام ایک، الامر واحد، ہم ایک ہیں تو سیدنا علی المرتضیٰؓ تو کہیں ہم ایک ہیں، یعنی عقیدے میں ایک ہیں، مسلک میں ایک ہیں، ختم الرسل کو ماننے میں ایک ہیں، توحید کو ماننے میں ایک ہیں، قبلہ ہمارا ایک ہے تو سیدنا علی المرتضیٰؓ تو کہیں الامر واحد اور یہاں ہم ایک طبقے کی مجالس محرم میں دیکھتے ہیں کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کے خلاف اتنی غلط باتیں کہی جاتی ہیں اور اتنا زہر اگلا جاتا ہے کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کی پوری تاریخ اس کا انکار کرتی ہے اور سیدنا علی المرتضیٰؓ کی پوری بصیرت اس کا انکار کرتی ہے حضرت علی المرتضیٰؓ فرماتے ہیں:
ہمارا خدا ایک ہے
ہمارا نبی ایک ہے
ہمارا قبلہ ایک ہے
ہماری کتاب ایک ہے
ہماری دعوت فی الاسلام ایک ہے
الامر واحد الاما اختلافنا فيه من دم عثمان ونحن منه براء۔(نہج البلاغہ: جلد 3صفحہ 114خطبہ نمبر 58)
(استاذنا المكرم حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمودؒایک اور مقام پر اس مکتوب سے چند اور حقائق سامنے لاتے ہیں، آپ فرماتے ہیں: سیدنا علی المرتضیٰؓ کے اس خط سے پتہ چلتا ہے کہ سیدنا عثمانؓ کی شہادت سے پہلے مسلمانوں میں کوئی اعتقادی فاصلہ نہ تھا اگر اس پہلے دور میں کسی گروہ میں عقیدہ امامت قائم ہو تا تو سیدنا علی المرتضیٰؓ اس خط میں کبھی نہ کہتے کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کے اس اختلاف سے پہلے ہم دونوں کا معاملہ ایک ساتھ، الامر واحد دوسری بات اس خط میں یہ بھی لپٹی ہے کہ آپ سیدنا عثمانؓ کے خلاف اٹھنے والوں سے کسی بات میں بھی متفق نہ تھے ورنہ وہ علی الاطلاق یہ نہ کہتے کہ میں سیدنا عثمانؓ پر ہر طرح کی کارکردگی اور ان کی مخالفت سے بری ہوں سیدنا علی المرتضیٰؓ کے مذکورہ بالا مکتوب میں سیدنا امیرِ معاویہؓ کے ایمان باللہ اور تصدیقِ رسالت کا پورا اقرار ہے سو انہیں باغی کہنا کسی طرح درست نہیں ہو سکتا باغی اسے کہتے ہیں جو کسی کو مان کر پھر اس کا مخالف ہو جائے سیدنا امیرِ معاویہؓ نے تو شروع سے سیدنا علیؓ کو مانانہ تھا وہ اپنے آپ کو سیدنا عمرؓ اور سیدنا عثمانؓ کا مقرر کردہ گورنر سمجھتے رہے اور کہتے رہے کہ جب تک سیدنا علیؓ سیدنا عثمانؓ کے قاتلوں کو نہیں پکڑتے میں ان کی بیعت نہیں کرتا یہ گویا ان کا سیدنا علی المرتضیٰؓ کی خلافت سے نہ انکار ہے اور نہ اقرار ہے اب اس صورتِ حال میں ان کو کسی طرح بھی نہیں کہا جاسکتا جنگِ صفین میں بھی وہ پہلے نہ نکلے سیدنا علی المرتضیٰؓ بحیثیتِ خلیفہ پہلے ان کے خلاف نکلے تھے اور اس سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پھر آپ نے سیدنا علی المرتضیٰؓ سے مصالحت بھی کر لی تھی اور اس سے ہر شائبہ بغاوت بھی ان سے اٹھ گیا ۔
رسول اللہﷺ کا ارشاد گرامی ہے: العبرة بالخواتيم اعتبار آخری بات کا ہوتا ہے اس سے پہلے کے سب دھبے دھل جاتے ہیں: الاسلام يهدم ما كان قبله والهجرة تهدم ما كان قبلها سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔ (معیار صحابیت: صفحہ 299، طبع چہارم)
سو اختلاف سارا خونِ عثمانؓ کے بارے میں ہے اور سیدنا علیؓ فرماتے ہیں خدا جانتا ہے، میں اس سے بری ہوں، غلط فہمی پھیلی، کہ یہ ان کے قاتلوں کو پکڑتے نہیں ہیں، سیدنا علیؓ بار بار کہتے ہیں کہ خدا جانتا ہے میرے ہاتھ اس خون سے پاک ہیں، میرا اس میں کوئی دخل نہیں مگر جن کی رشتہ داری تھی، انہیں ان کے جذبات کو ٹھنڈا کرنے کے لیے یہ بات کافی محسوس نہ ہوتی تھی۔