قصاص عثمان میں خلیفہ راشد حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کا…

قصاص عثمان میں خلیفہ راشد حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کا موقف

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

سیدنا علی المرتضیٰؓ کہتے تھے کہ وہ باغی جو عثمانؓ پر حملہ آور ہوئے، اس قدر وہ پھیلے ہوئے ہیں کہ ابھی میں ان پر ہاتھ نہیں ڈال سکتا، تو سیدنا علی المرتضیٰؓ کے یہ الفاظ نہج البلاغہ میں محفوظ ہیں، کہ يملكوننا ولا نملكهم کہ جو عثمانؓ کے قاتل ہیں اتنے حالات پر قبضہ کیے ہوئے ہیں، کہ ان کی بات چلتی ہے، میری بات نہیں چلتی، ابھی قوت اتنی نہیں ہوئی، تو سیدنا امیرِ معاویہؓ کہتے ہیں، کہ اگر آپ اتنے کمزور ہیں، کہ ان کو نہیں پکڑ سکتے تو پھر ہمیں موقع دیں، میں پکڑتا ہوں، لیکن وہ اور صوبہ میں تھے، اور یہ اور صوبہ میں تھے جب اس پر اختلاف ہوا۔