صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے طبقات - دفاعِ اہلِ…

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے طبقات

  محمد معاویہ سعدی

اسی بناء پر علماء نے قرآن و احادیث میں وارد مختلف نصوص کی روشنی میں طولِ صحبت اور قلتِ صحبت کے لحاظ سے اسی طرح سوابق اور غزوات و مشاہد میں شرکت کے اعتبار سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے طبقات بھی قائم فرمائے ہیں جن میں ایک طبقہ سابقین اولین کا ہے ایک دارِ ارقم سے باہر آنے کے بعد اسلام لانے والوں کا ایک بیعتِ عقبہ میں شریک انصار کا پھر غزوہ بدر میں شرکت کرنے والوں کا پھر بیعتِ رضوان میں شریک حضرات کا جن میں سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ بھی ہیں پھر فتح مکہ سے پہلے اسلام لانے والوں کا جن میں حضرت عمرو بن العاصؓ اور خالد بن الولیدؓ بھی ہیں۔ 

پھر فتح مکہ کے موقع پر اسلام لا کر غزوۂ حنین یا غزوہ تبوک میں شرکت کرنے والوں کا جن میں سیدنا ابوسفیانؓ ان کے دو قابلِ فخر فرزند یزید و معاویہؓ عم زادہ رسول ابوسفیان بن الحارثؓ صفوان بن امیہؓ اور عکرمہ بن ابی جہل رضی اللہ عنہم اجمعین وغیرہم ہیں  

 ان کے علاوہ پھر وہ حضرات ہیں جو بطورِ وفد کے آپﷺ کی خدمت میں آئے اور دو چار مجلسوں میں شریک ہو کر اکتسابِ فیض فرمایا اور واپس چلے گئے آخری طبقہ اُن صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا ہے جو صرف حجۃ الوداع میں شریک ہوئے اور آپﷺ کی زیارت سے مشرف ہوئے۔  

(معرفة علوم الحديث للحاكم وفتح المغيث للسخاوی وتدريب الراوی للسيوطی وغيره)