پھر جب سیدنا علی المرتضیٰؓ خلیفہ ہوئے تو سیدنا امیرِ معاویہؓ نے ان کی خلافت کا انکار نہیں کیا کہ آپؓ خلافت کے اہل نہیں۔(قارئین کے لیے یہ قابلِ غور مقام ہے کہ ایک مخصوص طبقہ جب سیدنا امیرِ معاویہؓ پر طعن و تشنیع اور الزامات کی بوچھاڑ کرتا ہے تو اس دوران ایک یہ تاثر بھی پیش کیا جاتا ہے کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ نے سیدنا علی المرتضیٰؓ کی بیعت اس لیے نہ کی تھی کہ وہ خود خلافت کے مدعی تھے حالانکہ یہ وہ بے بنیاد کہانی ہے جس کا تاریخ میں کوئی مستند ثبوت نہیں ملتا بلکہ سیدنا امیرِ معاویہؓ پوری طرح سیدنا علی المرتضیٰؓ کے علم و فضل اور ان کے فضائل کے قائل تھے اور آپ کو بجا طور پر خلافت کا اہل سمجھتے تھے لیکن پھر یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس سب کے باوجود سیدنا امیرِ معاویہؓ نے سیدنا علی المرتضیٰؓ کی بیعت کیوں نہ کی؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ سیدنا علی المرتضیٰؓ کی خلافت تسلیم کرنے کو فی الفور قصاصِ عثمانؓ لینے سے مشروط کرتے تھے حضرت علامہ صاحب لکھتے ہیں: سیدنا امیرِ معاویہؓ نے سیدنا علی المرتضیٰؓ کی خلافت تسلیم کرنے کو قصاصِ عثمانؓ لینے سے مشروط کیا تھا اور سیدنا علی المرتضیٰؓ کو بلا شرط خلیفہ نہ مانا تھا آپ نے اپنے لیے بھی خلافت کا اعلان نہ کیا تھا آپ سیدنا عثمانؓ کے مقرر کردہ گورنر کی حیثیت سے کام کرتے رہے آپ نے سیدنا علی المرتضیٰؓ کے خلاف چڑھائی نہ کی سیدنا علی المرتضیٰؓ ان کے خلاف جنگِ صفین میں نکلے لیکن آپ نے ان سے کفر و اسلام کا اختلاف نہ کیا صرف یہ کہا اخواننا بغوا علینا۔ یہ ہمارے بھائی ہیں جنہوں نے ہم سے سرکشی کی ہے سو سیدنا علی المرتضیٰؓ کا ان سے بھی دینی اختلاف نہ تھا۔(خلفائے راشدین: جلد 1 صفحہ 637)
معاذ اللہ سیدنا علی المرتضیٰؓ
- اپنی شان میں
- اپنے مقام میں
- اپنے تعارف میں
- اور قربانیوں کے لحاظ سے
اس مقام پر تھے کہ ان کی شان میں کوئی بات اٹھا ہی نہیں سکتا تھا تو سیدنا امیرِ معاویہؓ نے یہ کہا کہ میرا ایک ہی آپ سے مطالبہ ہے کہ میں یہاں سیدنا عثمانؓ کا مقرر کیا ہوا ہوں، سیدنا عمر فاروقؓ کے بعد انہوں نے مجھے گورنر کیا، تو میں ان کا وفادار ہوں اور اس لحاظ سے جب تک عثمانؓ کے قاتلوں کو پکڑا نہ جائے، جب تک آپ عثمانؓ کے قاتلوں کو گرفتار نہ کریں، انہیں سزا نہ دیں، میں آپ کی بیعت نہیں کروں گا تو حضرت امیرِ معاویہؓ نے ان کی بیعت سے انکار کیا مقابلے میں خلیفہ ہونے کا اعلان نہیں کیا عام لوگ جو سمجھتے ہیں کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ ان کے مقابلے میں خود خلافت کے مقام پر آئے، اس طرح کہنا ٹھیک نہیں۔
(سیدنا امیرِ معاویہؓ نے سیدنا علی المرتضیٰؓ سے یہ بھی کہا کہ اگر آپ قاتلانِ عثمانؓ کو سزا دیتے ہیں تو اہلِ شام میں سے، سب سے پہلے میں آپ کے ہاتھ پر بیعت کروں گا انا اوله من ابايعه من اهل الشام۔ (البدايہ: جلد 7 صفحہ 270)
ان کے آپس میں ایک دوسرے کو بھیجے گئے خطوط میں نے مطالعہ کیے ہیں، جن میں سیدنا امیرِ معاویہؓ سیدنا علی المرتضیٰؓ سے کہتے ہیں: اے علی! مجھے دو خلیفوں نے آپ سے پہلے شام کا گورنر کیا ہے، اور میں اپنے اسی حال پر کھڑا ہوں ۔یعنی میں بطورِ گورنر عثمانؓ کے کام کروں گا جب تک کہ ان کے قاتلوں کو پکڑا نہ جائے، ان کی وفاداری کا تقاضا ہے کہ یہ جو صوبوں کے عامل ہیں، صوبوں کے جو نمائندے ہیں، وہ اپنے مرکز کو اس طرح کمزور نہ کریں، کہ مرکز کو آ کر کوئی بھی تباہ کر دے انہیں شہید کر دے اور کوئی آگے سے اٹھے ہی نہ تو میں خونِ عثمانؓ کے لیے اٹھوں گا ایک شیعہ مؤرخ نصر بن مزاحم منقری بھی سیدنا امیرِ معاویہؓ کے متعلق یہ لکھتا ہے کہ آپ خلافت کے طلبگار نہیں تھے:
واما الخلافة فلسنا نطلبها۔
(واقعہ صفين، نصر بن مزاحم منقرى شيعى: صفحہ 70 تحت كتاب معاویه و عمر و الى اهل المدينه)
ترجمہ: یعنی کہ ہم اس مقام پر خلافت پر طلبگار نہیں۔