ضروری وضاحت - دفاعِ اہلِ سنت | دفاع اسلام

ضروری وضاحت

  محمد معاویہ سعدی

یہ مضمون ابتداءً "مقامِ صحابہؓ" کے عنوان سے لکھنے کے بعد، بعض اہلِ علم کی خدمت میں نظرِ ثانی اور اصلاح کے لیے پیش کیا گیا تھا، مگر اُن حضرات کی رائے موصول ہونے سے پہلے ہی، جامعہ اشاعت العلوم، اکل کوا کے ماہانہ ترجمان "شاہراہ علم" کے فوری تقاضے کی بناء پر وہاں ارسال کرنا پڑا بعد میں جو آراء اور اصلاحات موصول ہوئیں اُن کی روشنی میں، اِس پر نظرِ ثانی کی گئی اب یہ فی الجملہ آخری شکل ہے مگر ایک بشری عمل میں اصلاح اور تبدیلی کے مواقع بہر حال باقی رہتے ہیں۔

اِس نظرِ ثانی میں جن حضرات کی آراء، ملاحظات اور اصلاحات سے بطورِ خاص استفادہ کیا گیا اُن میں دو نام بہت اہم ہیں:  

1: برادر معظم حضرت مفتی زین الاسلام صاحب قاسمی، مفتی دار العلوم، دیوبند  

2: برادر محترم حضرت مفتی مجد القدوس خبیب رومی صاحب مظاہری، مفتی شہر آگرہ، فجزاهما الله عنی خير ما يجزی به المحسنين المخلصين۔

بالخصوص حضرت مفتی خبیب صاحب زاد مجدہ نے بعض اہم اصلاحات کے ساتھ ساتھ، موضوع سے متعلق بعض اہم مآخذ کی طرف بھی رہنمائی فرمائی۔

ان کے علاوہ بعض احباب اور دوستوں (مثلاً مولوی عبد اللہ عمیر مظاہری، مولوی عابد مہارا شٹری مظاہری) کے بھی مفید مشوروں اور قابلِ قدر محنتوں سے فائدہ اٹھایا گیا، بالخصوص عزیزم مولوی محمد ایوب سہارنپوری سلّمہ، متخصص فی الحديث، و متعلم شعبہ افتاء، اور عزیزم مولوی احمد حمید فیروز آبادی سلّمہ، متعلم شعبہ افتاء (جامعہ مظاہر علوم) کا خاص تعاون شامل تحریر رہا۔

اللہ تعالیٰ ان سب کو میری طرف سے، اور پوری اُمت کی طرف سے بہت بہت جزائے خیر عطا فرمائیں، اور ہم سب کو ایمان و عقیدہ پر استقامت عطا فرمائیں، اور فکر و عمل ہر چیز میں مسلکِ جمہور پر ثبات قدمی سے نوازیں، آمین۔

وصلى الله تعالى على خير خلقه محمد و آله وأصحابه أجمعين، و آخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين۔

محمد معاویہ سعدی گورکھپوری  

شعبہ تخصص فی الحدیث  

جامعہ مظاہر علوم، سہارنپور  

23 ربیع الاول 1440ھ  

2 دسمبر 2018ء