شیعوں کا ذبیحہ:
سوال:شیعوں کے ہاتھ کا ذبیحہ اور ان کے ساتھ کھانا اور رشتہ کرنا درست ہے یا نہیں؟ نیز سلام علیک کرنا یا سلام کا جواب دینا کیسا ہے؟
جواب: رافضیوں کا وہ فرقہ جو حضرت علیؓ کو خدا کہتا ہے، یا اور کچھ اسی طرح جو شرعاً کفر ہو مانتا ہو، ان کے ہاتھ کا ذبیحہ کھانا درست نہیں۔ اور جو لوگ سیدنا علیؓ کو خلفاءِ ثلاثہؓ پر صرف افضل مانتے ہیں، ان کے ہاتھ کا ذبیحہ جائز ہے، اور ان لوگوں کی لڑکیوں سے نکاح کر لینا بھی جائز ہے، مگر انہیں اپنی لڑکیاں نہیں دینی چاہیے۔ بلا ضرورت ان سے سلام کرنا یا خلا ملا رکھنا اچھا نہیں۔
(کفایت المفتی: جلد1 صفحہ435)