ہر حدیث اور حکم کی علت کو مجتہدین جانتے اور پہچانتے ہیں، تو سیدنا ابوبکرؓ جیسے حضرات یا سیدنا عمرؓ جیسے حضرات وہ اتنے اونچے درجے کے مجتہد تھے، کہ اگر وہ کسی حدیث پر عمل نہ کریں تو یہ پروپیگنڈا نہ کرو کہ حدیث چھوڑ دی، اجتہاد کرنے لگے۔
یہ تو سیدنا ابو بکر صدیقؓ کی فقہ تھی، کہ میں جس کو مقرر کروں گا لوگ اس سے سوال کرنے کا اختیار رکھ سکیں گے اور لوگ یہ نہیں سمجھیں گے کہ یہ پیغمبر کا مقرر کردہ ہے کیونکہ میں امتی ہوں تو حضورِ اکرمﷺ نے اس لیے مقرر نہیں کیا تھا کہ امت کو سوال کرنے اور بات اٹھانے کا حق رہے بہر حال سیدنا ابو بکر صدیقؓ بطورِ مجتہد کے نظر علت پر تھی، مجتہد کی نظر حدیث کی علت پر ہوتی ہے۔
(فی الوقت یہاں اس عنوان پر سیرتِ نبویﷺ سے صرف ایک واقعہ پیش کیا جاتا ہے آنحضرتﷺ نے سیدنا علیؓ کو ایک زانیہ باندی کو درے لگانے کا حکم دیا آپ اس کے پاس گئے تو دیکھا اس کے ہاں بچہ پیدا ہوا ہے آپ نے اس پر حد جاری نہ کی اور واپس آکر حضورِ اکرمﷺ کی خدمت میں صورتِ حال عرض کر دی آپ نے سیدنا علیؓ کے اس اجتہاد کی تحسین کی اور فرمایا:
احسنت وزاده في رواية اثر كهاحتى تماثل۔
(صحیح مسلم: جلد 2صفحہ 72، جامع ترمذی: جلد 1صفحہ 174)
ترجمہ: تم نے اچھا کیا اس پر حد مؤخر رکھو یہاں تک کہ بچہ بڑا ہو جائے۔
آپ کا یہ اجتہاد بظاہر نص کے مقابلہ میں تھا لیکن مجتہد کی نظر علت، سبب اور حالت تینوں پر ہوتی ہے۔ آجکل کا دور ہوتا تو کوئی مولوی کہہ دیتے کہ دیکھو سیدنا علیؓ نے حدیث پر عمل نہ کیا اور اپنی رائے حدیث میں داخل کی یہ تو اہلِ فقہ کیا کرتے ہیں۔(علامہ خالد محمود، آثار التشريع: جلد 1 صفحہ 151)
وہ اگر اس حدیث پر عمل نہ کرے، تو یہ پروپیگنڈا نہ کہ جی حدیث چھوڑ دی، مجتہدین کے پیچھے لگ گئے، فقہ کے پیچھے لگ گئے (ایسا کہنا ٹھیک نہیں) چنانچہ بات لمبی ہو گئی ہے پھر سہی لیکن آگے چلیں۔