سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ حضورِ اکرمﷺ کی سنت کو سمجھتے…

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ حضورِ اکرمﷺ کی سنت کو سمجھتے تھے

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اب یہاں ایک بات اور بھی قابلِ غور ہے کہ حضورِ اکرمﷺ نے اپنا سیاسی جانشین خود طے کیا یا امت پر چھوڑا؟ وَاَمۡرُهُمۡ شُوۡرٰى بَيۡنَهُمۡ الخ۔(سورۃ الشوریٰ: آیت 38)

کے مطابق وہ بات امت پر چھوٹی، اور سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے خود جانشین مقرر کیا یا امت پر بات چھوٹی؟ سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے خود جانشین مقرر کیا اس وقت سارے مسلمانوں میں سے کسی نے سیدنا ابو بکر صدیقؓ کے اس عمل پر انگلی اٹھائی؟

(سامعين: نہیں) کہ دیکھو ابو بکر صدیقؓ نے کیا کیا؟ حدیث کے خلاف کیا، سنت کے خلاف کیا، حضورِ اکرمﷺ کی سنت تو یہ تھی، کہ آپ نے کوئی سیاسی جانشین مقرر نہیں کیا، اور ابو بکرؓ نے کیا اور حدیث کی مخالفت کی، تو معلوم ہوا کہ یہ پروپیگنڈا کر دینا کہ جی حدیث کی مخالفت کر دی درست نہیں۔ یہ دیکھنا چاہیے کہ اس حدیث کو کون روایت کر رہا ہے کہ حضورِ اکرمﷺ نے جانشین مقرر نہیں کیا سیدنا ابو بکرؓ جانتے تھے حقیقت حال پہچانتے تھے لیکن انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا کیوں؟ سیدنا ابو بکر صدیقؓ خود مجتہد تھے، تو معلوم ہوا کہ مجتہد جانتا ہے کہ کسی حدیث کی وسعت کہاں تک ہے، اور اس کے پیچھے علت کون سی ہے، بنیاد کیا ہے۔