شیعہ کے ہاتھ کا ذبیحہ:
سوال: جو شخص حضرت علیؓ کی الوہیت کا عقیدہ رکھتا ہو، حضرت جبرائیل امین علیہ السلام کی طرف غلطی کی نسبت کرتا ہو، اور الوہیت میں تناسخ کا قائل ہونے کے علاوہ وہ امام مہدی کے ظہور تک تمام اسلامی احکام کو معطل سمجھتا ہو، ایسے شخص کا کیا حکم ہے؟ کیا ایسے شخص کو سلام کرنا اور اس کے ہاتھ کا ذبیحہ کھانا اور اس کے ساتھ تعلقات قائم کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جو شخص الوہیتِ سیدنا علیؓ کا عقیدہ رکھتا ہو، اور حضرت جبرئیل امین علیہ السلام کو غلطی کی طرف نسبت کرتا ہو، اور الوہیت میں تناسخ کا معتقد ہو، اور تمام اسلامی احکام کو خروجِ امام تک معطل سمجھتا ہو، وہ بلا شبہ کافر ہے۔ ایسے شخص کا حکم مرتد کی طرح ہے۔ اور مرتد کو سلام کرنا اور اس کے ہاتھ کا مذبوحہ کھانا اور اس کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات رکھنا ہرگز جائز نہیں۔
(فتاویٰ حقانیہ: جلد5 صفحہ328)