مرض الوفات میں حضور اکرمﷺ کا مسجد میں آنا - ردِ رافضیت |…

مرض الوفات میں حضور اکرمﷺ کا مسجد میں آنا

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے، ایک دن حضورِ اکرمﷺ پر افاقہ وارد کیا کہ بیماری تقریباً ختم ہو گئی افاقہ ہو گیا حضورِ اکرمﷺ نے اپنے اندر قوت محسوس کی اور حضورِ اکرمﷺ نے ارادہ ظاہر کیا کہ آج میں بھی مسجد میں جاؤں سیدنا عباسؓ کو اور سیدنا علیؓ کو ساتھ لیا اور انہوں نے دونوں بازوؤں کو سنبھالا، اور حضورِ اکرمﷺ کو بڑی محبت اور احتیاط سے اور عزت اور اعزاز کے ساتھ مسجد میں لائے، سیدنا ابوبکر صدیقؓ کو دیکھ لیا، کہ وہ نماز پڑھا رہے ہیں۔(صحيح بخاری، باب مرض النبیﷺ‎)