خلیفہ اول کا انتخاب شوریٰ سے - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

خلیفہ اول کا انتخاب شوریٰ سے

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

صفحہ 3 از 3

کہ مسلمانوں کا نظامِ حکومت باہمی شوریٰ سے قائم ہوتا ہے، اس لیے تم (صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین و اہلِ بیتِ عظام) سیدنا ابو بکرؓ کو کہو کہ وہ نماز پڑھائے سو اس میں اشارہ کیا تھا؟ کہ کل وقت آ رہا ہے، اور تمہیں فیصلہ کرنا ہے، کہ کس کو آگے کریں؟ تو میں نے اپنی پسند بتا دی ہے، آگے کہنا تمہارا کام ہے نبی کریمﷺ کا خود نہ کہنے کی ایک اور وجہ کیا تھی؟ وہ یہ کہ جو حکمران ہوتا ہے، اس سے کہیں اختلاف بھی ہوتا ہے یا نہیں؟ جو بھی حکمران ہو اس سے کسی مسئلہ میں، کسی رائے میں اختلاف بھی ہو تو ہو سکتا ہے یا نہیں؟ قوموں کے کئی معرکے ہوتے ہیں، دوسرے ممالک کے ساتھ کئی روابط ہوتے ہیں، کبھی جنگیں پیش آتی ہیں، کہیں صلح کرنی ہوتی ہے، کہیں لڑائی کرنا ہوتی ہے، تو حکمرانوں کو کئی معاملات پیش آتے ہیں اور اس سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا اب جس کو حضورِ اکرمﷺ مقرر کر دیں کہ میں اس کو تمہارا حکمران مقرر کرتا ہوں تو کیا اس کے سامنے کوئی بول سکے گا؟ کیا خیال ہے؟ سب لوگوں کو پتہ ہو گا کہ اسے تو حضورِ اکرمﷺ نے بنایا ہے اور اگر کوئی اس پر اعتراض بھی کرے تو وہ بھی جواب میں کہہ سکتا ہے کہ مجھے تو حضورِ اکرمﷺ نے مقرر کیا ہے، تم کون ہوتے ہو انگلی اٹھانے والے؟ تو چونکہ رعایا کا یہ حق ہے، کہ سلطنت کے معاملات میں جو سمجھ آئے اس کے مطابق سوال اٹھائیں بھی اور جواب پائیں بھی، لہٰذا اگر خلیفہ حضورِ اکرمﷺ کا نامزد کردہ ہو تو اس کے ساتھ سوال و جواب نہیں ہو سکتے لیکن حضورِ اکرمﷺ کے ہاں نکتہ یہ تھا کہ میرے جو جانشین بنیں ان پر سوال بھی ہوں، اور وہ جواب دینے کے ذمے دار بھی ہوں۔

(اس پر حضرت امام اہلِ سنت مولانا عبد الشکور لکھنوی رحمۃاللہ کی ایک اصولی تحریر ملاحظہ فرمائیں: اہلِ سنت کہتے ہیں کہ معصوم ہونا، خاصہ انبیاءِ کرام علیہم السلام ہے آنحضرتﷺ کے بعد کسی کو آپ کا مثل اور معصوم و مفترض الطاعۃ ماننا شرک فی النبوت اور ختم نبوت کا انکار ہے امام معصوم مفترض الطاعۃ رسول خداﷺ ہیں آپ کے بعد کوئی معصوم، مفترض الطاعۃ نہ ہوا نہ ہو سکتا ہے، البتہ امام بمعنیٰ مطلق پیشوا اس امت میں بہت ہوئے اور ہیں اور جو ہوں گے جو نہ بارہ میں منحصر نہ بارہ کروڑ میں، ان کا شمار سوا خدا کے کوئی نہیں جان سکتا رسول خداﷺ کی تعلیم کوئی معمولی تعلیم نہ تھی اس تعلیم نے بے تعداد انسانوں کو کامل و مکمل بنا دیا، ہزاروں اس تعلیم کی بدولت منصبِ پیشوائی و رہنمائی پر فائز ہوئے اور ہوں گے۔

جس طرح نماز جماعت میں چاہے کتنی بڑی جماعت ہو امام ایک ہوتا ہے اور اگر صفیں مقتدیوں کی زیادہ ہوں تو ہر صف میں دو ایک مکبر مقرر کر دیئے جاتے ہیں کہ وہ تکبیر کہہ کر امام کے رکوع و سجود کی اطلاع پچھلی صفوں کو دیا کرتے ہیں بالکل یہی معاملہ یہاں بھی ہے جس طرح تمام جماعت کا امام حقیقتاً ایک ہے صفِ اول سے لے کر صفِ آخر تک ہر مقتدی نے اسی کے پیچھے نماز پڑھنے کی نیت ہے اسی کو اپنا امام بنایا ہے اسی طرح امتِ محمدیہ کے امام مفترض الطاعۃ جناب محمد رسول اللہﷺ ہیں سیدنا ابو بکر صدیقؓ سے لے کر قیامت تک ہر مسلمان آپﷺ ہی پر ایمان لاتا ہے آپﷺ ہی کو اپنا پیشوائے حقیقی مانتا ہے اور جس طرح جماعت نماز میں ان مکبروں کو بھی اس معنیٰ میں امام کہہ سکتے ہیں کہ پچھلی صفیں انہیں کی تکبیر کی تابع ہیں مگر وہ حقیقتاً امام نہیں کیونکہ وہ امام کے حالات کی نقل کرنے والے ہیں اپنی اطاعت کا حکم نہیں دیتے، اکابرینِ دین علمائے شرع متین اور خلفاء کو امام کہا جاتا ہے کیونکہ لوگ ان کی پیروی کرتے ہیں مگر وہ حقیقتاً امام نہیں کیونکہ وہ رسولِ خداﷺ کے احکام کے نقل کرنے والے ہیں، نہ اپنے احکام کے۔ (تفسیر آیاتِ خلافتِ و امامت: جلد 24، صفحہ 24، ایڈیشن: دسمبر 2014، لکھنؤ)

نیز اس اصول کی عملی تائید سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے اس خطبہ سے بھی ہوتی ہے جو آپ نے خلیفہ منتخب ہونے کے بعد ارشاد فرمایا تھا، جس میں آپ نے بڑے واضح الفاظ میں فرمایا کہ جب تک میں اللہ اور رسولﷺ کی اطاعت کرتا رہوں تم میری اطاعت کرتے رہنا اور جب میں ان کی نافرمانی کروں تو تم میری اطاعت نہ کرنا)


صفحہ 3 از 3