یہ میرا بیٹا عثمان ہے، جس کا نام عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ…

یہ میرا بیٹا عثمان ہے، جس کا نام عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے نا م پر رکھا ہے

  علی محمد محمد الصلابی

3۔ یہ میرا بیٹا عثمان ہے، جس کا نام عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے نا م پر رکھا ہے:

سیدنا ابو سعید خدریؓ کا بیان ہے کہ میری نظر ایک قریب البلوغ زلفوں والے نوجوان لڑکے پر پڑی، اس کے بالوں کی لٹیں لٹک کر کندھوں کو چھو رہی تھیں، اللہ بخوبی جانتا ہے کہ میں اس وقت شک میں پڑ گیا کہ کیا یہ لڑکا ہے یا لڑکی؟ پھر ہم اس سے بھی خوبصورت لڑکے کے پاس سے گزرے، وہ حضرت علیؓ کے پہلو میں بیٹھا تھا، میں نے ان سے پوچھا: اللہ آپ کو بعافیت رکھے، یہ آپ کے پہلو میں کون سا نوجوان ہے؟ حضرت علیؓ نے فرمایا: یہ میرا بیٹا عثمان ہے، میں نے عثمان بن عفان کے نام پر اس کا نام رکھا ہے، اسی طرح عمر بن خطاب اور رسولﷺ کے چچا عباس اور خود محمدﷺ کے نام پر بھی میں نے دیگر فرزندوں کے نام رکھے ہیں۔ رہے حسن، حسین اور محسن، تو ان کے نام میں نے نہیں اللہ کے رسولﷺ نے رکھے تھے۔

(مسند أحمد: جلد 2 صفحہ 115، حدیث نمبر 769، احمد شاکر نے کہا: اس کی سند صحیح ہے۔)

آپ ہی نے ان کی طرف سے عقیقہ کیا اور ان کے سروں کے بال منڈوائے۔

(المختصر ین من کتاب الموافقہ: صفحہ 141)۔

اور بالوں کے برابر صدقہ کیا، اور آپ ہی کے حکم پر ان کے یہ نام رکھے گئے اور ختنہ کرائے گئے۔

(المختصر ین من کتاب الموافقہ: صفحہ 141)۔

 یہ سب نبی کریمﷺ کی زندگی میں پیدا ہوئے تھے اس لیے آپ ہی نے یہ سب کیا۔