سیدہ فاطمہ کا بطور میراث نبوی ﷺ فدک کا مطالبہ۔ حضرت ابوبکر…

سیدہ فاطمہ کا بطور میراث نبوی ﷺ فدک کا مطالبہ۔ حضرت ابوبکر صدیق کا فرمان نبوی ﷺ بتانا کہ انبیائے کرام کی میراث نہیں ہوتی۔ سیدہ فاطمہ کا خاموش ہوجانا۔  صرف ایک طرق جس میں راوی ابن شہاب الزہری موجود ہے، اس نے اصل روایت میں اضافہ کیا کہ سیدہ فاطمہ ناراض ہوئیں۔(قسط 7)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 2

  سیدہ فاطمہ کا بطور میراث نبویﷺ فدک کا مطالبہ۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ کا فرمانِ نبویﷺ بتانا کہ انبیائے کرام کی میراث نہیں ہوتی۔ سیدہ فاطمہ کا خاموش ہو جانا۔  صرف ایک طرق جس میں راوی ابنِ شہاب الزہری موجود ہے، اس نے اصل روایت میں اضافہ کیا کہ سیدہ فاطمہ ناراض ہوئیں۔(قسط 7)

 شیعہ مناظر: ممتاز صاحب ۔جیساکہ میں نے پہلے عرض کیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں یہ بات کلیئر کرنی ہے ۔پہلے مرحلے  کے مطابق شیعہ کہتے ہیں جناب فاطمہ  نے فدک اور اپنے دوسرے حقوق کا مطالبہ کیا جب خلیفہ نے دینے سے انکار کیا تو آپ ناراض ہوئیں اور بائیکاٹ کی حالت میں دنیا سے  چلی گئیں۔ امیر المومنین ع کا بھی یہی نظریہ تھا کہ جناب فاطمہ کو ان کا حق نہیں ملا اور اپ خلیفہ اول اور دوم کے استدلال کو رد کرتے انہیں جھٹلاتے تھے۔کیا یہ باتیں صحیح سند اہل سنت کی کتابوں میں ہیں یا نہیں؟ یہ میرا بنیادی سوال ہے ۔

سنی مناظر: میں دیکھ چکا ہوں، صبر کریں۔ میرا ٹرن ہے۔ جواب دیا تھا یہ باتیں  دوسرے مرحلے کی بحث ہے۔

 دوران گفتگو آپ  نے کہا کہ سیدہ واضح طور پر ناراض ہوئیں  آپ کو ایک اور طرح سے بھی موقعہ دیا گیا کہ سیدہ فاطمہ کی ناراضگی ثابت کریں، لیکن اس نکتہ پر بھی آپ کوئی علمی جواب نہ دے سکے۔

 اگرچہ آپ کو کل دو ٹوک الفاظ میں حقیقت دکھائی گئی تھی پھر بھی آپ شکوہ کر رہے ہیں کہ آپ کو جواب نہیں دیا گیا۔ آج دوبارہ آپ کے ایک ایک جملے کا الگ الگ تفصیلی پوسٹ مارٹم کر رہا ہوں تاکہ یہ ابہام نہ رہے کہ آپ کو دو ٹوک جواب نہیں دیا جا رہا۔

  شیعہ کہتے ہیں:1-  جناب فاطمہ نے فدک اور اپنے دوسرے حقوق کا مطالبہ کیا۔

جواب: آپ نے صحیحین کی احادیث سے صرف آدھی باتیں کیوں لکھی ہیں؟   پہلے عوام تک پوری حقیقت پہنچائیں کہ صحیحین میں اس واقعے کے متعلق کیا کیا بیان کیا گیا ہے۔ مزید آسانی کے لئے سادہ الفاظ میں فدک کے متعلق صحیحین میں موجود واقعہ کے اہم نکات  مختصر کر کے لکھ رہا ہوں۔

¹ـ  سیدہ فاطمہ کا بطور میراث نبویﷺ فدک کا مطالبہ۔

²ـ حضرت ابوبکر صدیقؓ کا فرمان نبویﷺ بتانا کہ انبیائے کرام کی میراث نہیں ہوتی۔

³ـ  سیدہ فاطمہؓ کا خاموش ہو جانا۔

⁴ـ صرف ایک طرق جس میں راوی ابن شہاب الزہری موجود ہے، اس نے اصل روایت میں اضافہ کیا کہ سیدہ فاطمہؓ ناراض ہوئیں۔

 شیعہ کہتے ہیں:  ²ـ جب خلیفہ نے دینے سے انکار کیا تو آپ ناراض ہوئیں۔

جواب: ہرگز نہیں۔ یہ شان اہلِ بیت کے خلاف ہے۔ جمہور علماء کے نزدیک سیدہ فاطمہؓ  ناراض نہیں ہوئیں بلکہ یہ صرف ایک راوی کا ذاتی گمان ہے، کیونکہ جب اس معاملے میں سیدہ  فاطمہؓ نے مزید کوئی بات نہیں کی تو راوی ابنِ شہاب نے سمجھا کہ وہ ناراض ہوگئیں۔

  شیعہ کہتے ہیں   ³ـ بائیکاٹ کی حالت میں دنیا سے چلی گئیں

جواب: ہرگز نہیں۔ اس کی نفی میں کئی حقائق ہیں۔مثال کے طور پر سُنی و شیعہ روایات کے مطابق سیدہ فاطمہؓ نے دوران علالت حضرت علیؓ کی موجودگی میں حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ سے ملاقات کی۔ حضرت اسماء بنت عمیسؓ (زوجہ ابوبکر صدیقؓ) نے آخری ایام میں سیدہ فاطمہؓ کی دن رات خدمت کی، سُنی و شیعہ روایات کے مطابق غسل وغیرہ میں بھی مدد فرمائی۔آخر شیعہ یہ کیوں نہیں کہتے کہ صحیحین کے مطابق سیدہ فاطمہؓ نے بعد از نبی میراث النبیﷺ میں مال فئے فدک کا مطالبہ کیا تھا اور حضرت ابوبکر صدیق نے نبی کریم کے اس فیصلے کو سنایا جو براہ راست خود نبی فرما گئے تھے کہ انبیاء کی میراث نہیں ہوتی۔ فدک کا فیصلہ تو نبیﷺ خود کر کے گئے تھے، حضرت ابوبکر صدیقؓ تو صرف سنانے والے تھے۔ آپ کو اگر اہلِ سنت سے اپنی تحریر  کا  واقعی جواب چاہئے تو پہلے صحیحین میں بیان کئے گئے تمام حقائق لکھیں۔ آدھی بات کہنا منافقت کی علامت ہے، مؤمن کی شان  یہ نہیں ہوتی کہ حقیقت چھپا کر گفتگو کرے۔

اب تک کی گفتگو میں مندرجہ ذیل نکات کی وضاحت آپ سے مطلوب ہے۔ہمارے درمیان طے شدہ شرائط میں شرط نمبر 5 کو پڑھ لیجئے گا ، اس کے مطابق ہم دونوں ایک دوسرے کو اپنی باتوں کے جوابات دینے کے پابند ہیں۔

سیدہ فاطمہؓ کے مطالبہ فدک کا تعین کریں کیونکہ آپ کا مدعا براہ راست صحیحین کی روشنی میں ہے۔

¹ـ  کیا اہلِ سنت کے ہاں سیدہ کی طرف سے مطالبہ فدک بطور میراث نبوی کو اہل تشیع بھی تسلیم کرتے ہیں؟

²ـ  اگر اہلِ تشیع تسلیم نہیں بھی کرتے تو صحیحین میں موجود اتنی واضح حقیقت عوام سے چھپاتے کیوں ہیں؟ آپ نے اپنی تحریر میں اس واقعے کو بیان کرنے میں خیانت کیوں کی ہے؟ سیدہ کا مطالبہ بیان کرنے کے بعد خلفاء کا  عذر/مجبوری  بیان کیوں نہیں کی گئی؟ کیا یہ براہِ راست شانِ نبوتﷺ  میں گستاخی نہیں ہے؟

³ـ  کسی بھی صحیح روایت کے متن سے سیدہ فاطمہ کی ناراضگی کو ثابت کریں۔

(الف) سیدہ فاطمہ کے وہ الفاظ جن سے ناراضگی ثابت ہو رہی ہو۔

(ب) سیدہ فاطمہ کے چہرے یا جسمانی تاثرات سے ناراضگی کا بیان ہونا۔ 

⁴ـ راوی ابنِ شہاب کے علاوہ کسی بھی طرق سے سیدہ فاطمہ کی ناراضگی کا بیان ہونا کسی اور راوی کے گمان سے ثابت کریں۔

⁵ـ دلیل دیں کہ اہلِ تشیع کے ہاں صحیح روایت میں راوی کا گمان من و عن قبول کیا جاتا ہے۔

صفحہ 1 از 2