سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خلافت کو…

سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خلافت کو قبول کیوں کیا

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اگر اس کا مقدمہ یہی ہو، میں یہ اگر کے ساتھ کہہ رہا ہوں، تاکہ آپ حضرات اس پر غور کر سکیں، اگر وہ بچہ اللہ تعالیٰ کے حضورِ اکرمﷺ یہ عرض کرے کہ اے پروردگار میرے والد نے میدانِ کربلا میں مجھے ہاتھ میں یا گود میں اٹھایا اور مجھے تیروں کے سامنے کر دیا تو میرا کیا قصور تھا کہ اگر خلیفہ یا حکمران غلط اور اس کو ماننا بھی اگر جائز تھا تو میرے باپ نے کیوں نہ مانا؟ اور اگر ناجائز تھا تو میرے دادا (علیؓ) نے کیوں مانا؟ مسئلہ یہ ہے کہ سیدنا علی المرتضیٰؓ جو سیدنا حسنؓ اور سیدنا حسینؓ کے والد تھے انہوں نے پہلی خلافتوں کو سیدنا ابو بکرؓ کی خلافت کو سیدنا عمرؓ کی خلافت کو سیدنا عثمانؓ کی خلافت کو قبول کیا کہ نہیں؟ (سامعین: قبول کیا)۔