الحمدلله و سلام علی عبادہ الذین اصطفی خصوصا علی سید الرسل وخاتم الانبیاء و علی آلہ الاتقیاء واصحابہ الاصفیاء اما بعد!
فَاَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وَلَـنَبۡلُوَنَّكُمۡ بِشَىۡءٍ مِّنَ الۡخَـوۡفِ وَالۡجُـوۡعِ وَنَقۡصٍ مِّنَ الۡاَمۡوَالِ وَالۡاَنۡفُسِ وَالثَّمَرٰتِ وَبَشِّرِ الصّٰبِرِيۡنَ ۞(سورۃ البقرہ: آیت 154)
الَّذِيۡنَ اِذَآ اَصَابَتۡهُمۡ مُّصِيۡبَةٌ قَالُوۡٓا اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـآ اِلَيۡهِ رٰجِعُوۡنَ ۞(سورۃ البقرہ: آیت 156)
صدق الله مولانا العظيم۔
اللہ تبارک و تعالیٰ سمجھنے کی توفیق عطا فرماۓ، کہ ہر چیز کو جب اس کی جڑ سے اور بنیاد سے سمجھا جائے تو بات سمجھنی بڑی آسان ہو جاتی ہے، واقعہ کربلا میں جہاں تک سیدنا حسینؓ کے مسئلے کا تعلق ہے کہ بات کرتے ہی، عنوان اختیار کرتے ہی مکمل بات سمجھ میں آ جائے کہ اصل اختلاف کیا ہے؟
واقعہ کربلا میں مرکزی نکتہء اختلاف تاریخ کی روشنی میں:
تو اختلاف یہ تھا کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کی وفات کے بعد، جب یزید برسرِ اقتدار آیا، تو سیدنا حسینؓ نے اس کے اقتدار کو دل سے ماننے سے ایک پیرائے میں انکار کر دیا یہ جو پیرایہ انکار ہے جس میں انہوں نے انکار کیا، اس کی میں وضاحت ان شاء اللہ آگے کروں گا، لیکن بات تو اتنی ہے کہ یزید جب برسرِ حکومت آیا تو سیدنا حسینؓ اس وقت اس کو تسلیم نہیں کر رہے تھے تو موضوع کیا بنا؟ تو موضوع جو سامنے آتا ہے وہ اسلام کا عہدہ خلافت ہے۔