ہم نے اپنے اقتباس میں دونوں کو جوڑا ہے، آپ کا اگر اسی پر ایمان ہو تو پھر آپ کو ماننا پڑے گا کہ اہلِ سنت و الجماعت کا عقیدہ برحق ہے ہم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلِ بیتؓ دونوں کے غلام ہیں، ہم دونوں کی عزت کرتے ہیں، دونوں کی عظمت کا اعتراف کرتے ہیں اور ہماری بڑی كتابوں میں جیسے صحیح بخاری صحیح مسلم وغیرہ میں جہاں یہ باب باندھا ہے کہ سیدنا ابوبکرؓ و سیدنا عمرؓ کے فضائل کیا ہیں، تو یہ باب بھی باندھے ہیں کہ سیدنا علیؓ اور سیدنا حسنؓ کے فضائل کیا ہیں، بخاری شریف ہماری کتاب ہے، مسلم شریف ہماری کتاب ہے، ترمذی شریف ہماری کتاب ہے ان کتابوں میں اور دوسری حدیث کی کتابوں میں پورے باب باندھے ہیں۔ تو ہم جہاں حضرت سیدنا ابوبکرؓ و عمرؓ کو پورے دل کی گہرائیوں سے عقیدت کا سلام پیش کرتے ہیں تو ہم اہل بیتؓ کو، سیدنا علی مرتضیٰؓ کو، سیدنا حسنؓ کو سیدنا حسینؓ کو بھی اسی طرح عقیدت کا سلام پیش کرتے ہیں۔
ہم آلِ محمدﷺ کو ماننے والے ہیں جو شخص آلِ محمدﷺ کو ماننے والا نہیں وہ صف اسلام میں شمار نہیں ہوتا۔
(1) اہل سنت کے ہاں اہل بیت عظام رضی اللہ عنہم کی عقیدت و محبت جزو ایمان اور ضروریات مذہب میں سے ہے۔ حضرت علامہ صاحب ؒ فرماتے ہیں:
صحیح العقائد مسلمانوں میں جس طرح صحابہ کرام کے ایمان اور خلفائے راشدین ؓکی عظمت کا اعتقاد ضروریات مسلک میں سے ہے، اسی طرح جو اہل بیتؓ کرام کی شان میں گستاخی کرے وہ بھی اہل سنت کے دائرہ حقہ میں شمار نہیں رہتا۔(مقام اہل بیت کرام: جلد 1، طبع 1998، ناشر: اسلامک اکیڈمی مانچسٹر)
اہلِ سنت و الجماعت کا عقیدہ ہے کہ حضورِ اکرمﷺ کے اہلِ بیتؓ سے محبت ہونی چاہیے سنی مسلمانوں کو چاہیے کہ حضورِ اکرمﷺ کے ایک ایک رشتہ دار کے آگے عقیدت کی آنکھیں بچھائیں۔ (ایضاً: صفحہ 25)
حضرت علامہ صاحب فرماتے ہیں کہ اہلِ بیتؓ سے محبت جذبات کی حد تک ہو کیونکہ اہلِ بیتؓ سے محبت آنحضرتﷺ سے محبت کی ہی فرع ہے:
آنحضرتﷺ بھی نوعِ انسانی میں سے تھے اور آپ کے سینہ میں بھی اپنی اولاد کے لیے ایک انسان کا دل تھا ہمارے احساسات آپﷺ کی اولاد کے بارے میں جو ہوں گے ان کا عکس قلب رسالت پر بھی پڑے گا کاش آپ کبھی اس پہلو سے بھی اہلِ بیتؓ کی محبت کا احساس کرتے اور اس نتیجہ پر پہنچتے کہ اہلِ بیتِ رسالت کی محبت حضورِ اکرمﷺ کی محبت کا ہی ایک دلآویز نقش ہے جو ہر مؤمن کے دل پر لگا ہونا چاہیے۔ (اہلِ بیت کرام رضی اللہ عنہما: صفحہ 2)
اہلِ بیتؓ سے محبت و مودت دراصل آنحضرتﷺ سے محبت کی فرع ہے اس کی رو سے حضورِ اکرمﷺ کی کل عترت لائقِ مودت اور موردِ ولایت ہے اہلِ سنت اسی عقیدہ پر ہیں جہاں سادات کرام ملیں یہ جھٹ انہیں آغوش محبت میں لے لیتے ہیں یہ ان میں تفریق نہیں کرتے شیعہ ان میں تفریق کرتے ہیں اور صرف اوصیاء کو لائقِ تمسک سمجھتے ہیں شیعہ حضرات کی یہ زیادتی ہے کہ وہ اپنے تصور وصیت کی اساس پر ہزاروں سادات کرام کے اہلِ بیتؓ سے ہونے کا انکار کرتے ہیں۔ (اہلِ بیت کرام: جلد 1 صفحہ 14)
اسی لیے جس طرح عقائد کی کتابوں میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ساتھ ساتھ اہلِ بیتؓ کا نام جڑ رہا ہے اسی طرح حضرات محدثین نے بھی جہاں جہاں حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سیدنا ابوبکرؓ و سیدنا عمرؓ و سیدنا عثمانؓ کے فضائل کے باب باندھے ہیں وہاں سیدہ عائشہ صدیقہؓ سیدہ فاطمہؓ سیدنا علیؓ اور سیدنا حسینؓ کے فضائل کے باب بھی باندھے ہیں علامہ صاحب فرماتے ہیں:
حدیث کی کتابیں گلستانِ رسالت ہیں آنحضرتﷺ نے اپنے تئیس سالہ دور رسالت میں یہ باغ لگایا انہیں دیکھیں تو جگہ جگہ اہلِ بیتِ رسالت کے زمزمے سنائی دیتے ہیں کوئی کتاب ان کے مناقب و فضائل سے خالی نہیں سانحہ کربلا کے بعد سیدنا علی بن الحسینؓ (سیدنا زین العابدینؒ) جب مدینہ آئے تو مسجدِ نبوی میں ان کے گرد تانتا بندھا ہوتا تھا ان کے گرد محدثین کے جھمگٹے لگتے اور علماء آگے بڑھ بڑھ کر ان سے احادیث لیتے اور انہیں آگے روایت کرتے تھے واقعہ کربلا عام مسلمانوں اور اہلِ بیتِ رسالت میں اگر کوئی اصولی خط متارکہ قائم کرتا تو سیدنا علی بن الحسینؓ اس اعزاز و اکرام سے اہلِ سنت محدثین میں نہ بیٹھتے اور حدیث کی کتابوں میں آلِ ابی بکر، آلِ عمر اور آلِ علی کے اکٹھے چرچے نہ ہوتے الخ۔(ایضاً: صفحہ 16)
سواس سے پتہ چلا کہ اہلِ سنت کے خلاف اس پروپیگنڈا کی کوئی حقیقت نہیں کہ اہلِ سنت کے ہاں اہلِ بیتؓ پر کوئی کام نہیں کیا گیا بلکہ علامہ صاحب کی مذکورہ بالا تحریر یہ واضح کرتی ہے کہ اہلِ سنت تو اس وقت سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین و اہلِ بیتؓ کی عزت و عظمت کے جھنڈے سر بلند کیے ہوئے ہیں جب ابھی اہلِ تشیع کے پہلے محدث ملا محمد بن یعقوب الکلینی کا دور تک نام تک بھی نہ تھا نیز پہلے دور کی خدمات تو اپنی جگہ مسلم رہیں قارئین یہاں برصغیر پاک وہند کی اہلِ بیتؓ پر اس دور کی چند مشہور کتب کے نام ملاحظہ فرمائیں: اہل بیت کرام رضی اللہ عنہم از علامہ ڈاکٹر خالد محمود،
خوشبوئے نبوت و اہل بیت رضی اللہ عنہم از مولانا مہر محمد میانوالی،
سیرت عائشہ رضی اللہ عنہا از مولانا سید سلیمان ندوی، بناتِ اربعہ از مولانا محمد نافع،
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا از مولانا محمد اقبال رنگونی،
المرتضیٰ رضی اللہ عنہ از مولانا ابو الحسن علی ندوی،
سیرت سیدنا علی المرتضیٰؓ از مولانا محمد نافع،
سیرت علی المرتضیٰؓ محمد اقبال رنگونی،
سیرتِ خلفائے راشدینؓ از مولانا عبد الشکور لکھنوی،
خلفائے راشدینؓ از ڈاکٹر خالد محمود،
سیرتِ حسنین شرفینؓ از مولانا محمد نافع۔
یہ بطور نمونہ کے صرف ایک خطہ لکھی گئی چند کتب کے نام ذکر کیے گئے ہیں جن میں اہلِ بیتؓ کی ایک ایک شخصیت کی حیات اور سیرت پر پوری پوری کتاب رقم کی گئی ہے لہٰذا اہلِ علم و دانش کے ہاں ان لوگوں کے اس اعتراض میں کوئی جان نہیں جو یہ کہتے ہیں کے اہلِ سنت نے اہلِ بیتؓ پر کوئی کام نہیں کیا)
عملی زندگی میں اسلام کو اپنانے کے لیے حضرت سیدنا ابوبکر و سیدنا عمرؓ کی غلامی کو تسلیم کرنا ہوگا، اور ان کے قدموں میں بیٹھنا ہوگا کیوں؟ اس لیے کہ
اسلام ما اطاعت خلفائے راشدین
ایمان ما محبت الِ محمد است
اہلِ سنت کی عقائد کی کتابوں میں اہلِ بیتؓ کی محبت لازم ٹھہرائی گئی ہے۔
وَمَا عَلَيۡنَاۤ اِلَّا الۡبَلٰغُ الخ۔
جہاں جب بھی کوئی فتنہ اٹھا ہے
انہیں کے شر سے وہ برپا ہوا ہے
مدینہ کوفہ و بغداد ہی کیا
اہم شاہد تو اس کا کربلا ہے
جہاں سبطِ نبی ابنِ علی کو
بلا کر قتل بھی خود ہی کیا ہے
کہ اب تک سینہ کوبی کر رہے ہیں
وہ خون ایسا ابھی تک سر چڑھا ہے
یہ شیعانِ علی کا سب جور و وفا
معتبر ان کتابوں میں جو ہے لکھا ہوا
دیکھ لو تم کوفہ کے وہ جملہ شیعانِ علی
قلب کے کوڑھی تھے وہ اور پر دغا تھے وہ سدا
چلتے سب خطرات پہ جن کے محبانِ حسین
روتے ہیں اور سینہ کوبی سے نہیں ٹلتے ذرا
کام ان کا ہے یہی آباء و اجداد سے
چل بسیں گے اس جہاں سے کرتے یہ آہ و بکاء