سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا یزید سے اختلاف خاندانی نہیں تھا…

سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا یزید سے اختلاف خاندانی نہیں تھا

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اب سیدنا حسینؓ نے جو یزید کا انکار کیا، تو یزید کے ساتھ ان کا جو اختلاف ہوا، جو بھی ہوا وہ یہیں سے اٹھا، یا خاندانی تھا؟ (سامعین: یہیں سے اٹھا) اگر کہیں خاندانی تھا، تو تاریخ سوال کرے گی کہ سیدنا حسنؓ نے اور سیدنا حسینؓ نے سیدنا امیرِ معاویہؓ کو تسلیم کیوں کیا؟ اگر یہ خاندانی تھا تو ان کو تسلیم کیا اور اس کو نہ کیا، معلوم ہوا:

یزید اور ہے، ہم اس کی عزت کرنے والے یا اسے ماننے والے نہیں ہیں۔

اور اس کا باپ اور ہے اور اسے وہ مقام عزت حاصل ہے جو کاتبینِ وحی کو حاصل تھی۔

ان کے والد کا مقام حضورِ اکرمﷺ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں، سیدنا علی المرتضیٰؓ کے دوستوں میں اور کیا تھا؟ اور سیدنا علی المرتضیٰؓ کا ان کے بارے میں کیا نظریہ تھا؟ وہ اس وقت نہیں، موقع ملا تو پھر میں ان شاء اللہ کسی مجلس میں یہ ذکر کروں گا۔

آپ حضرات یہ بتائیں کہ جو لوگ کہ یزید اور سیدنا امیرِ معاویہؓ کو ایک ہی لائن میں بیان کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ معاذ اللہ یہ ایک شجرہ پہلے سے ہی مخالفت میں ہے، تو انہوں نے قرآن کے اس فیصلے کو کہ وَاَلَّفَ بَيۡنَ قُلُوۡبِهِمۡ‌ الخ۔(سورۃ الانفال: آیت 63) 

کو، کیا قرآن کے اس فیصلے کو مانا کہ نہیں مانا؟ (سامعین: نہیں مانا) اور آپ نے؟ (سامعین: مانا) آپ نے مانا اللہ تعالیٰ نے حضورِ اکرمﷺ کو کہا کہ آپ اگر ساری دنیا کے خزانے بھی خرچ کرتے تو عربوں کو جوڑ نہیں سکتے تھے۔