Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

علاء بن عقبہ رضی اللہ عنہ

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

علاء بن عقبہؓ

یہ بھی کاتبینِ نبی اکرمﷺ میں سے ہیں، یہ اور حضرت ارقمؓ لوگوں کے درمیان قرض، خرید و فروخت اور دیگر معاملات کے دستاویزات لکھا کرتے تھے۔

(الاصابہ: جلد، 2 صفحہ، 298)

انہوں نے ہی عمرو بن حزم کا معاہدہ لکھا، جس کی اصلاح ابو موسیٰؓ نے کی، الوثائق السیاسیہ میں وثیقہ نمبر 154،155،210 پر بحیثیت کاتب دستاویز حضرت علاء بن عقبہؓ کا نام درج ہے۔

(مزید حوالوں کے لیے دیکھیے: التنبیہ والاشراف: صفحہ، 245 تاریخ طبری: جلد، 6 صفحہ، 179 ،اسد الغابہ: جلد، 4 صفحہ، 9 البدایہ والنہایہ: جلد، 5 صفحہ، 353 العجالة السنیہ: صفحہ، 247، عیون الاثر: جلد، 2 صفحہ، 316، المصباح المضئی: صفحہ، 36 بحوالہ نقوش جلد، 7 صفحہ، 179 اور 180)