شیعہ کے ذبیحہ کا حکم
سوال: شیعہ مسلمان ہیں یا نہیں؟ اور ان کا ذبیحہ حلال ہے یا نہیں؟
جواب: شیعہ میں متعد فرقے ہیں، کچھ وہ ہیں جو اصول و نصوص کے صراحتاً منکر ہیں مثلاً: اس کے قائل ہیں کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام سے رسالت کو پہنچانے میں غلطی ہوئی ہے یا قرآن کریم میں تحریف کے قائل ہیں یا حضرت عائشہ صدیقہؓ پر لگائی گئی تہمت کو سچ مانتے ہیں وغیرہ۔ ایسے لوگ ایمان سے خارج ہیں، ان کا ذبیحہ مردار ہے، اس کو کھانا جائز نہیں ہے۔ باقی جن شیعوں پر کفر عائد نہیں ہوتا اور وہ شرعی طریقہ پر ذبح کریں تو ان کا ذبیحہ حلال ہے۔
(فتاوىٰ دار العلوم وقف دیوبند: جلد 2 صفحہ 281)