چند احادیث مبارکہ ملاحظہ فرمائیں:
1: عن عبد اللہؓ ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال خیر الناس قرنی ثم الذین یلونھم ثم الذین یلونھم
(بخاری: جلد 1 صفحہ 515 باب فضل اصحابِ النبیﷺ، مسلم: جلد 2 صفحہ 309 کتاب الفضائل٬ باب فضل الصحابہ ثم الذین یلونہم ثم الذین یلونہم)
ترجمہ: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا کہ سب سے بہتر لوگ میرے دور کے ہیں پھر جو ان سے متصل ہوں پھر وہ جو ان سے متصل ہوں۔
2: عن عمرؓ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکرموا اصحابی فانھم خیارکم
(مشکوٰۃ: صفحہ 554 کتاب الفتن٬ باب مناقب الصحابہؓ)
ترجمہ: سیدنا عمرؓ کہتے ہیں کہ فرمایا رسول اللہﷺ نے میرے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تعظیم و تکریم کرو (تمہارے خیال میں کیسے ہی ہوں مگر) وہ تم سے اچھے ہیں۔
3: وعن جابر رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال لا تمس النار من رآنی او رائی من رآنی
(ترمذی: جلد 2 صفحہ 231 ابواب المناقب باب ما جاء فی فضل من رای النبی و صحبہ مشکوٰۃ: صفحہ 554 کتاب الفتن٬ باب مناقب الصحابہؓ)
ترجمہ: حضرت جابر رضی اللہ عنہ آنحضرتﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ جس مسلمان نے مجھے دیکھا یا میرے دیکھنے والوں کو دیکھا اسے (جہنم کی) آگ نہیں چھوئے گی۔
4: عن انسؓ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مثل اصحابی فی امتی کالملح فی الطعام لا یصلح الطعام الا بالملح
(مشکوٰۃ: صفحہ 554 کتاب الفتن٬ مناقب الصحابہؓ)
ترجمہ: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ فرمایا رسول اللہﷺ نے کہ میرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کھانے میں نمک کی مانند ہیں کھانا اس وقت تک خوش ذائقہ نہیں ہوتا جب تک کہ اس میں نمک نہ ڈالا جائے۔
5: فمن احبھم فبحبی احبھم ومن ابغضھم فببغضی ابغضھم
(ترمذی: جلد 2 صفحہ، 225 ابواب المناقب: باب فی من سب اصحاب النبیﷺ، مشکوٰۃ: صفحہ، 554 کتاب الفتن باب مناقب الصحابہؓ)
ترجمہ: فرمایا رسول اللہﷺ نے جس نے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے محبت کی تو میری محبت کی بناء پر اور جس نے ان سے بغض رکھا تو مجھ سے بغض کی بناء پر۔