سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور یزید میں فرق - ردِ…

سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور یزید میں فرق

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

سیدنا امیرِ معاویہؓ اور یزید میں یہ تاریخی فرق ہے کہ یزید کے عہد حکومت میں سیدنا حسینؓ نے اسے ناپسند کیا اور رات کی تنہائی میں عراق چل دیے اب سیدنا حسنؓ کا تو پہلے وصال ہو چکا تھا اور سیدنا حسینؓ اکیلے رہ گئے تو سیدنا حسینؓ نے یزید کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا اب جو لوگ یزید کو اور سیدنا امیرِ معاویہؓ کو ایک کرتے ہیں کہ باپ بیٹا دونوں میں فرق نہیں تو کیا یہ انصاف ہے؟ نہیں تو فرق کیا ہے؟ کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کا وہ مقام ہے کہ سیدنا حسنؓ و سیدنا حسینؓ دونوں نے انہیں قبول کیا اور یزید کی حکومت کو سیدنا حسینؓ نے قبول نہیں کیا بلکہ راتوں رات مدینہ سے چل دیئے۔