سیدنا معاویہ حسنین کریمین رضی اللہ عنہما کی نظر میں - ردِ…

سیدنا معاویہ حسنین کریمین رضی اللہ عنہما کی نظر میں

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

ایک سوال ہے اس کا جواب دیں میں بات ختم کرتا ہوں ذرا توجہ فرمائیں کہ حضرت حسینؓ رہتے کہاں تھے؟ (مدینہ میں) اور حکومت کس کی تھی؟ سیدنا امیرِ معاویہؓ کی سیدنا حسنؓ اور سیدنا حسینؓ جب مدینہ منورہ آئے، اور عراق میں یہ پہلے اپنے والد کی زندگی میں رہ چکے تھے، ان کی پرورش زیادہ عراق میں ہوئی، پھر جب سیدنا حسنؓ اور سیدنا حسینؓ مدینہ منورہ آ گئے تو اس وقت حکومت کس کی تھی؟

اس وقت حکومت تھی سیدنا امیرِ معاویہؓ کی، تو جب سیدنا حسنؓ اور سیدنا حسینؓ مدینہ منورہ آ گئے تھے، اور دونوں نے سیدنا امیرِ معاویہؓ کی بیعت کر کے ان کی حکومت کو تسلیم کر لیا، اور ان کے وظائف اور اخراجات، سارے کے سارے سیدنا امیر معاویہؓ انہیں پیش کرتے تھے اب سیدنا حسینؓ کون ہیں؟ بھائی سنو! جنہوں نے سیدنا امیرِ معاویہؓ کی حکومت کو تسلیم کیا دونوں بھائیوں نے جس وقت کی میں بات کر رہا ہوں اس وقت سیدنا حسنؓ بھی تھے نا؟ (سامعین: جی ہاں) تو سیدنا حسنؓ اور سیدنا حسینؓ دونوں بھائیوں نے سیدنا امیرِ معاویہؓ کی حکومت کو تسلیم کیا۔