جاہلیت کی آگ اور حضور اکرمﷺ کی تربیت - ردِ رافضیت | دفاع…

جاہلیت کی آگ اور حضور اکرمﷺ کی تربیت

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تو مؤمنین کرام! کچھ غور تو کریں کہ یہ جو نقشہ پیش کیا جاتا ہے کہ جاہلیت کی آگ پھر سے بھڑک اٹھی تھی، اور جاہلیت کی چنگاریاں جو تھیں وہ پھر سے سلگیں، اس کو قبول کرنے کی عقل و فکر کسی پہلو سے اجازت دیتی ہے؟ ہرگز نہیں کیا آپ کی عقل مانتی ہے؟ آپ حضرات سے التماس ہے کہ پارہ دسواں اور سورۃ الانفال آیت نمبر 62 کو سامنے رکھیں۔

آگے فرمایا: وَاَلَّفَ بَيۡنَ قُلُوۡبِهِمۡ‌ الخ۔(سورۃ الانفال: آیت 63)

اللہ نے ان قبائل کے دل آپس میں جوڑ دیئے لَوۡ اَنۡفَقۡتَ مَا فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا الخ۔(سورۃ الانفال: آیت 63)

اے میرے محبوب! تو اگر ساری دنیا کے خزانے بھی خرچ کرتا تو انہیں کبھی نہ جوڑ سکتا عربوں کو جوڑنے کے لیے صرف ایک ملک نہیں، ملکوں کے خزانے تو ہیں اپنے اپنے، جیسے ہم کہیں کہ امریکہ کے خزانے یہ ہیں، برطانیہ کے خزانے یہ ہیں، پاکستان کے خزانے یہ ہیں، جس طرح عموماً کہتے ہیں لیکن دنیا کے خزانے ان سب کو اپنی لپیٹ میں لے آئے اور یہ اس کا کہنا ہے جو ان سب کا پیدا کرنے والا ہے

تو فرمایا لَوۡ اَنۡفَقۡتَ مَا فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا الخ۔(سورۃ الانفال: آیت 63)

اے میرے پیغمبر! اگر تو ساری دنیا کے خزانے بھی خرچ کر ڈالتا ان کو اکٹھا کرنے کے لیے مَّاۤ اَلَّفۡتَ بَيۡنَ قُلُوۡبِهِمۡ الخ۔(سورۃ الانفال: آیت 63)

ان کو اکٹھا کرنے کے لیے کوئی ان کو جوڑ نہیں سکتا تھا، کتنا پیسہ دیا جائے قرضے نہیں، کتنی امدادیں دی جائیں، ایک ملک دوسرے ملک کی کتنی ضروریات میں اس کا کفیل بنے، تاہم سب کو جوڑنے کے لیے آپ دنیا بھر کے خزانے خرچ کر دیں، مَّاۤ اَلَّفۡتَ بَيۡنَ قُلُوۡبِهِمۡ الخ۔(سورۃ الانفال: آیت 63)

آپ ان کے دلوں کو جوڑ نہیں سکتے   وَلٰـكِنَّ اللّٰهَ اَلَّفَ بَيۡنَهُمۡ‌ الخ۔(سورۃ الانفال: آیت 63) 

 لیکن اللہ نے ان کے دل جوڑے تیری رسالت کے لیے، تیری رسالت کو کامیاب کرنے کے لیے اللہ نے ان کے دل جوڑے، اب اللہ کی کتاب تو کہہ رہی ہے، کہ ان کے دل جوڑے، اور ایک طبقہ اپنی محرم کی مجالس میں یہ کہے کہ نہیں

یہ چنگاریاں پھر سے بھڑک اٹھی تھیں۔

یہ دو قبیلے تھے تھے۔

پرانے لڑ رہے تھے۔

پرانے خاندان لڑ رہے تھے۔

اور جاہلیت کی چنگاریاں پھر سے سلگ اٹھی تھیں۔

ہم کہتے ہیں جاہلیت کی آگ محمد عربیﷺ کے قدموں کے نیچے ٹھنڈی ہو گئی تھی۔ 

(حضرت علامہ  رحمۃاللہ اسی مضمون کو ایک اور آیتِ کریمہ سے اس طرح بیان فرماتے ہیں: یہ صحیح ہے کہ عرب اپنی خاندانی رقابتوں میں دور تک شہرت رکھتے تھے لیکن بنو امیہ اور بنو ہاشم آپس میں بہت قریب تھے اپنے مورثِ اعلیٰ عبد مناف سے بہت قریب العہد تھے اور آپس کا بھائی چارہ ان میں برابر قائم تھا یہ بات صحیح نہیں کہ کفر و اسلام کے معرکے میں ان کے عقائد نہیں خاندانی رقابتیں آپس میں لڑرہی تھیں اور اسی جاہلی جذبے سے وہ ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوئے افسوس کہ ہم اس سے اتفاق نہیں کر سکتے حضرت عمرؓ اپنے زمانے کے آخر میں اس بات کا خطرہ محسوس ہوا کہ کہیں ان کے بعد عرب کی قبائلی عصبیتیں جو اسلامی تحریک کے زبردست انقلابی اثر کے باوجود ابھی بالکل ختم نہیں ہوئیں تھیں پھر نہ جاگ اٹھیں قبائلیت کی دبی ہوئی چنگاریاں پھر سلگ اٹھیں جن کا شعلہ خلافت راشدہ کے نظام کو ہی پھونک کر رہا۔

یہ دعوے کہ اسلام کے نور سے یہ خاندانی رقابتیں صرف دبی تھیں بجھی نہ تھیں قرآنِ کریم اس تصور کے قطعاً خلاف ہے۔

وَاذۡكُرُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ اِذۡ كُنۡتُمۡ اَعۡدَآءً فَاَلَّفَ بَيۡنَ قُلُوۡبِكُمۡ فَاَصۡبَحۡتُمۡ بِنِعۡمَتِهٖۤ اِخۡوَانًا وَكُنۡتُمۡ عَلٰى شَفَا حُفۡرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنۡقَذَكُمۡ مِّنۡهَا الخ۔(سورۃ آلِ عمران: آیت 103)

ترجمہ: اور یاد کرو اللہ کا احسان اپنے اوپر جب کہ تھے تم آپس میں دشمن پھر جوڑ دیے اللہ نے دل تمہارے سو تم ہو گئے اللہ کے فضل سے آپس میں بھائی۔۔ اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے تھے کہ اللہ نے تمہیں وہاں سے نجات دے دی۔

سو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسلام کے آب رحمت نے پشتینی رقابتوں کی وہ آگ یکسر بجھا دی تھی جس میں قبائل پہلے جل رہے تھے اور اب اگر ان میں کچھ اختلافات ہوئے تو اس کے عوامل Factors اور ہو سکتے ہیں جاہلیت کی چنگاریاں نہیں۔

کیا اختلافات نئے سرے سے پیدا نہیں ہو سکتے؟ کیا ضرورت ہے کہ ہم ان اختلافات کی آگ کو پہلی جاہلیت سے متصل کریں کیا اس سے قرآنِ کریم کی تردید نہ ہو گی؟ کیا یہی وہ اخوت اسلامی ہے جو چند سال میں دم توڑ گئی اگر اسے اسی طرح لیا جائے کہ اسلام کی دعوت سے جاہلیت کی چنگاریاں صرف دبی تھیں بجھی نہ تھیں تو کیا اس سے حضورِ اکرمﷺ کی فتح مبین اور غلبہ رسالت پر حرف نہ آئے گا؟ اگر ان غلط تاریخی روایات کو جوں کا توں لے لیا جائے تو اس سے لازم آئے گا کہ معاذ اللہ آنحضرتﷺ اپنے مشن میں معاذ اللہ ناکام رہے۔ شیعہ کے مقتدر انقلابی رہنما علامہ خمینی اپنا عقیدہ ان الفاظ میں درج کرتے ہیں:

جو نبی بھی آئے وہ انصاف کے نفاذ کے لیے آئے ان کا مقصد بھی یہی تھا کہ تمام دنیا میں انصاف کا نفاذ کریں لیکن وہ کامیاب نہ ہوئے یہاں تک کہ ختم المرسلین (ﷺ) جو انسان کی اصلاح کے لیے آئے تھے اور انصاف کا نفاذ کرنے کے لیے آئے تھے انسان کی تربیت کے لیے آئے تھے لیکن وہ اپنے زمانے میں کامیاب نہیں ہوۓ۔ (اتحاد و یک جہتی: صفحہ 15)

قرآنِ کریم غلبہ رسالت کی خبر دیتا ہے جَآءَ الۡحَـقُّ وَزَهَقَ الۡبَاطِلُ‌ الخ۔(سورۃ الاسراء: آیت 81)

کا مژدہ سناتا ہے حضورِ اکرمﷺ کے لائے ہوئے انقلاب کو فتح مبین قرار دیتا ہے اور آنحضرتﷺ بھی اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دور کو خیر القرون کہتے ہیں اور تابعین بھی پھر انہی کی راہ پر چلے ہیں تو پھر اس ساری کاوش کو کس طرح کہہ دیا جائے کہ جاہلیت کی چنگاریاں صرف دبی تھیں بجھی نہ تھیں اور خود صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دور میں ہی جاہلیت کے سیلاب پھر سے امڈ آئے تھے اور مشنِ رسالت یکدم نا کام ہو کر رہ گیا تھا معاذ اللہ ثم معاذ اللہ۔ 

(خلفائے راشدینؓ: جلد 1 صفحہ 451)

وہ لوگ جو دنیا دار ہوتے ہیں، وہ تو خرچے پر، لالچ پر مرتے ہیں، اللہ نے کہہ دیا کہ ساری دنیا کے خزانے بھی دو، تو عرب لوگ اکھٹے نہیں ہوتے تھے، لیکن اب ان کو اکٹھا کیا ہے کس نے؟ (سامعين: اللہ نے)

اِنَّهٗ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ ۞يٰۤـاَيُّهَا النَّبِىُّ الخ۔

(سورۃ الانفال: آیت 63،  64)

ترجمہ: اے میرے پیارے نبی

حَسۡبُكَ اللّٰهُ الخ۔(سورۃ الانفال: آیت 64)

ترجمہ: تجھے اللہ کافی ہے، 

وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ۞(سورۃ الانفال: آیت 64

ترجمہ: اور جو مؤمنین تیرے ساتھ چل رہے ہیں وہ تجھے کافی ہیں، تو جو مؤمنین حضورِ اکرمﷺ کے ساتھ ساتھ چلے وہ کافی ہیں کہ نہیں؟ کیا حضورِ اکرمﷺ کے مشن کو آگے لے جانے میں سیدنا ابوبکرؓ اور سیدنا عمرؓ نے جو کام کیا دنیا نے اس کی مثال دیکھی؟ (سامعين: نہیں) تو عرض یہ ہے کہ سیدنا حسینؓ جو تھے ان کی بات شروع کہاں سے ہوئی؟