وَاَلَّفَ بَيۡنَ قُلُوۡبِهِمۡ الخ۔(سورۃ الانفال: آیت 63)
ترجمہ: اللہ نے ان کے دل جوڑ دیے۔
قرآن کہے کہ اللہ نے دل جوڑ دیئے یہ کہتے ہیں نہیں، یہ دو لائینیں لگی ہوئیں تھیں، پہلے ابو سفیانؓ اس کے بعد اس کا بیٹا پھر اس کے بعد اس کا بیٹا اور ادہر نبی کریمﷺ ان کے بعد سیدنا علیؓ اور اس کے بعد سیدنا حسینؓ، یہ دونوں لائینیں ٹکرا رہی ہیں، تو اللہ فرما رہے ہیں وَاَلَّفَ بَيۡنَ قُلُوۡبِهِمۡ الخ۔(سورۃ الانفال: آیت 63)
ترجمہ: اللہ نے انکے دل جوڑ دیے۔
تو بنو امیہ اور بنو ہاشم میں ایمان لانے والوں کو جوڑ دیا، ابو سفیانؓ اور محمدﷺ کو جوڑ دیا، ابو سفیانؓ کو محمد مصطفیٰﷺ کی غلامی میں ان کے قدموں میں بٹھا دیا، اللہ تعالیٰ نے حضور اکرمﷺ کو اطلاع دے دی کہ اب ان کے جوڑ کا میں گواہ ہوں اور ہم اہلِ سنت اسے قرآن کی روشنی میں دلوں کا جڑنا کہہ رہے ہیں۔