اللہ تو اس نبی کے ساتھ لگنے والوں کو کہے مومنین، اور یہ لوگ کہیں منافقین، اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـآ اِلَيۡهِ رٰجِعُوۡنَ ۞ اس سے بڑی تاریخ اسلام پر اور ظلمت کیا ہو گی؟ اور اندھیرا کیا ہوگا؟ کہ اللہ تو کہے وَبِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ اور یہ کہیں کہ ساتھ لگنے والے اوپر اوپر سے تھے، اللہ کا فیصلہ قرآن کا فیصلہ، اللہ تعالیٰ دلوں کو جاننے والا ہے، جو کوئی کسی کو دھوکا دیتا ہے وہ دھوکا اوپر سے تو دیتا ہے، لیکن اندر دل کی بات تو خدا جانتا ہے اور جو اندر کی بات جاننے والا ہے وہ خود کہہ رہا ہے، اور قرآن پکار کر کہہ رہا ہے وَلٰـكِنَّ اللّٰهَ اَلَّفَ بَيۡنَهُمۡ الخ۔ (سورۃ الانفال آیت 63)
لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو جوڑ دیا۔