آپ حضرات جو نبی پاکﷺ کی امت ہیں یہ بات سمجھیں کہ ابو سفیانؓ کا حضورِ اکرمﷺ سے کیا رشتہ ہے؟ وہ یہ کہ ابو سفیانؓ کی بیٹی ام حبیبہؓ حضورِ اکرمﷺ کی حرم محترم ہیں اور ام المؤمنین ہیں۔
(حضرت ابو سفیانؓ کی شخصیت اور سوانح پر تفصیلی مطالعہ کے لیے حضرت مولانا محمد نافعؒ کی کتاب حضرت ابو سفیانؓ اور ان کی اہلیہ کی مراجعت فرمائیں)
میں اس وقت اس تفصیل میں نہیں جاتا میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ یہ عقیدہ رکھیں کہ مخالف طاقتیں مجبور ہو کر ساتھ مل گئیں دل سے ساتھ نہیں تھیں، بنو ہاشم سے برابر دشمنی تھی لیکن جو لوگ آکر جھک گئے وہ اوپر سے اوپر سے تھے اندر سے نہیں تو ایسے معاملے میں کیا کیا جائے؟ کیا اتنے بڑے انقلاب کو محض انسانی سوچ کہا جا سکتا ہے۔