پھر ابو سفیانؓ جب مسلمان ہوئے حضورِ اکرمﷺ کے پاس جب وہ آ رہے تھے تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اتنے ڈسپلن (Discipline) والے تھے کہ مجال ہے کہ ابو سفیانؓ کو آتے دیکھیں کہ دشمن آ گیا ہے چنانچہ اسے مار دیں نہ ایسا نہیں وہ قوم بڑی بیدار تھی ڈسپلن ان میں قائم تھا وہ (صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین) اپنا ضبط رکھتے تھے ابو سفیانؓ آ رہا ہے پر مجال ہے کہ کسی کا ہاتھ اٹھے اس پر یا کوئی اس کو سخت لفظ بولے آ رہا ہے اور وہ حقیقت میں نہیں رہا تھا بلکہ اللہ اسے لا رہا تھا اللہ تعالیٰ جس نے حضورِ اکرمﷺ کو اتنی مشکلات سے گزارا اور کامیاب کیا اور وہ دیکھ رہا تھا تو ابو سفیانؓ آ کر رحمۃ للعالمین کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پھر اس کی بیوی بھی جب یہ حضورِ اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کلمہ پڑھا، آنحضرتﷺ کا چہرہ چمک اٹھا خوشی سے ہمارے جیسا آدمی اگر وہاں ہوتا تو کہتا کہ حضورِ اکرمﷺ کو اتنی کامیابی دی اللہ نے کہ اب تو دشمن بھی سرنگوں ہو رہے ہیں۔