حضرت علاء بن الحضرمی رضی اللہ عنہ
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبندحضرت علاء بن الحضرمیؓ
آپ کا اسم گرامی علاء بن عبداللہ بن عباد تھا، سرکارِ دوعالمﷺ نے آپ کو بحرین کا والی بنایا تھا۔
آپ کاتبینِ دربار رسالت مآبﷺ میں سے ہیں، ڈاکٹر محمد حمیداللہ حیدرآبادیؒ نے ”الوثائق السیاسیہ“ میں متعد دستاویزات پر آپ کا نام بہ حیثیت کاتب نقل فرمایا ہے۔
(دیکھیے وثیقہ نمبر 165، 166، 196)
(مزید حوالوں کے لیے دیکھیے: المصباح المضئی: صفحہ، 8 تجارب الامم: جلد، 1 صفحہ، 29 التنبیہ والاشراف: صفحہ، 246 التاریخ الکامل: جلد، 2 صفحہ، 113، البدایہ والنہایہ: جلد، 5 صفحہ، 382 عیون الاثر: جلد، 2 صفحہ، 316 بحوالہ ”نقوش“ جلد، 7 صفحہ، 179)