سیدنا ابو سفیان رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام - ردِ رافضیت |…

سیدنا ابو سفیان رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اور یہ یقیناً اللہ کے رسول ہیں کوئی انسان اپنی چال سے کتنا ہی وہ چال باز کیوں نہ ہو، اتنا بڑا انقلاب کیسے لا سکتا ہے؟ اور وہ بھی گنتی کے چند سالوں میں اور قوموں کی زندگی میں دس بارہ سال کیا کوئی عرصہ ہوتا ہے؟ گنتی کے سالوں میں اس مقام پر جو اللہ تعالیٰ نے ان کو پہنچایا تو یقیناً خدا ابھی ایک ہے اور یہ اس کے پیغمبر ہیں، میرے بھائی میرا دل مان رہا ہے، لیکن میں اس طرح تمہارے ہاتھ پر اسلام قبول نہیں کروں گا میں عرب کا بڑا سردار ہوں بڑا چوہدری ہوں عرب کے وہ سب لوگ مجھے کیا کہیں گے وہ کہیں گے ڈر کر اب آ گیا ہے اب جب دیکھا کہ کچھ نہیں بات پلٹی تو اس نے ڈر کر اسلام قبول کیا ہے تو میں اس طرح تمہارے کہنے پر قبول نہیں کروں گا۔

جب حضور مکہ میں اندر آ جائیں گے اور کعبہ میں بیٹھے ہوں گے میں پھر خود جا کر ان کے ہاتھ میں ہاتھ دوں گا اور سچائی قبول کروں گا کیوں؟ اس لیے کہ بڑے لوگ اور بادشاہ لوگ جب سچائی کے آگے جھکتے ہیں تو اس میں یہ بادشاہی انداز ہوتا ہے کہ ہم مجبور ہو کر نہیں آ رہے ہم دل سے مان رہے ہیں کہ سورج چڑھ آیا ہے۔