فتح مکہ کے دوران ابو سفیان رضی اللہ عنہ اور حضرت عباس رضی…

فتح مکہ کے دوران ابو سفیان رضی اللہ عنہ اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی ملاقات

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اللہ تعالیٰ نے جب حضورِ اکرمﷺ کو کامیاب کر دیا اور تاریخ کی بہت سی منازل طے کرنے کے بعد ہم اس پھاٹک پر آتے ہیں جس میں نبی پاکﷺ بطورِ کامیاب پھر مکہ میں داخل ہوئے تو نبی پاکﷺ کے چچا سیدنا عباسؓ وہ بنو ہاشم میں بڑے تھے، اور ابو سفیانؓ بنو امیہ میں بڑا تھا، تو جب حضورِ اکرمﷺ داخل ہو رہے ہیں تو ابو سفیانؓ کو اندازہ ہو گیا کہ اب میری بات چل نہیں سکے گی تو اس نے لشکر اسلام آتے دیکھا کہ لشکر اسلام کس طرح مکہ میں داخل ہو رہا ہے اور وہ یتیم جو رات کی تنہائی میں یہاں سے چھپ چھپا کر نکلا تھا آج کس طرح بادشاہ ہو کر آ رہا ہے تو ابو سفیانؓ درختوں کی جھاڑیوں کے پیچھے سے سارا منظر دیکھ رہا تھا اس انقلاب نے وہ یادیں بھی تازہ کرا دیں کہ کس طرح یہ یتیم راتوں رات گیا تھا اور لوگ پیچھے عداوت میں اسے تلاش کر رہے تھے لیکن آج یہ کس طرح کامیاب ہو کر آیا تو سیدنا عباسؓ نے ابو سفیانؓ کو دیکھ لیا، دونوں ایک خاندان عبد مناف کی اولاد تھے، تو عباسؓ نے کہا ابو سفیانؓ اب تو تو نے حق کے چڑھتے سورج کو دیکھ لیا ہے بھلا کوئی اکیلا یتیم اس مقام پر آ سکتا ہے؟ اور حالات کے اتنے تھپیڑوں میں اور اتنے انقلابات کا سامنا کر کے آ سکتا ہے؟ اب تو اس سچائی کو قبول کر لے، تو ابو سفیانؓ نے عباسؓ کو کہا کہ بھائی ہم ایک ہی خاندان کے ہیں، کزن ہیں، بات تیری صحیح ہے، چڑھتا سورج مجھے بھی نظر آ رہا ہے۔