بنو ہاشم اور بنو امیہ کے امتیازات و اختلافات - ردِ رافضیت |…

بنو ہاشم اور بنو امیہ کے امتیازات و اختلافات

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

میں ایک بات آپ کے سامنے عرض کرتا ہوں کہ حضورِ اکرمﷺ کس خاندان کے تھے؟ آپ کے خاندان کا نام بنو ہاشم تھا اور مکہ میں جس خاندان سے آپ کی رقابت تھی اس کا نام بنو امیہ تھا یہ دونوں خاندان آپس میں کزن تھے دونوں عبد مناف کی اولاد تھے عبد مناف کی اولاد میں سے ہی بنو ہاشم تھے، اور عبد مناف کی اولاد میں سے ہی بنو امیہ تھے تو جس طرح خاندان میں ایک رقابت چلتی ہے کہ ہم آگے بڑھیں، دوسرا کہتا ہے ہم آگے بڑھیں ان دونوں میں یہ جذبہ کار فرما تھا، لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنی امانت کہاں اتاری؟ (بنو ہاشم میں) بنو ہاشم اپنی شرافت میں زیادہ ممتاز تھے، اور بنو امیہ اپنی سرداری میں اپنی چوہدراہٹ میں زیادہ آگے تھے۔ دونوں کے اپنے اپنے امتیازات تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنی آخری امانت آمنہ کی گود میں بنو ہاشم میں اتاری تو نبی پاکﷺ کی مخالفت میں بنو ہاشم میں سے کیا ابولہب سب سے آگے نہیں رہا؟ جتنی مخالفت ہو سکی ابو لہب نے کی، ابو جہل نے کی، اور جو بنو امیہ تھے ان میں سے ابو سفیانؓ نے کی جنگِ بدر میں ابو سفیانؓ کے مقابلے میں آیا، جنگِ احد میں وہی آیا، جنگِ احزاب میں قوموں کو جمع کر کے وہی لایا اور فوجوں کو جمع کر کے مختلف قبیلوں میں جو آگ لگی تھی ان سب کو اکٹھا کر کے وہی آگے بڑھا لیکن نبی پاکﷺ کے پیچھے اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے پیچھے اللہ تبارک و تعالیٰ کی قدرت کا ہاتھ تھا

يَدُ اللّٰهِ فَوۡقَ اَيۡدِيۡهِمۡ‌ الخ۔(سورۃ الفتح: آیت 10)