وہ فلسفہ فکر اور وہ سوچ جو ان کی طرف سے پیش کی جاتی ہے، آپ اس کے مجموعی نتیجے کو کیوں نہیں سامنے رکھتے؟ واقعات اور جزئیات میں کہاں تک ہم بحث کریں اور کہاں تک چلتے جائیں خلاصہ یہ دیکھنا ہے کہ مشن میں حضورِ اکرمﷺ اگر کامیاب ہیں تو آپ کے بعد آپ کی امت نے، آپ کے دین کو، آپ کے مشن کو، صحیح سنبھالا اور خلفائے راشدینؓ حق پر تھے، اہلِ بیتؓ سیدنا علیؓ وہ بھی حق پر تھے اور حضرت علی (حضرت ابوبکر، عمر، عثمان رضی اللہ عنہم) کے ساتھ پورے ایک ہو کر چلے سو اس سے آپ کا اپنا ذہن بنے گا آپ کا ایمان بنے گا کہ ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ ہمارے پیغمبر عرب کے انقلاب قائم کرنے میں سو (100) فیصد کامیاب ہوئے، ایک یتیم اٹھا اور سارے عرب پر چھا گیا۔