قوموں کا اتحاد - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

قوموں کا اتحاد

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

آپ کربلا کے اس سارے پسِ منظر کو جب تک اس انداز سے نہ دیکھیں اس وقت تک بات سمجھ میں نہیں آئے گی توجہ اس طرف کرنی چاہیے عرض یہ ہے کہ جب یہ کہا جائے کہ نبی پاکﷺ نے قبائل میں جاہلیت کی آگ بجھا دی تھی، جو صدیوں سے ایک دوسرے سے دشمنی چلی آ رہی تھی اور قبائل آپس میں لڑتے رہتے تھے اس پیغمبر انقلاب نے ان سب کو ناکام کر دیا اگر یہ عقیدہ رکھا جائے تو قرآن اس کی تائید کرتا ہے اور اگر یہ عقیدہ رکھا جائے کہ قبیلے آپس میں دل سے نہیں ملے تھے بلکہ اوپر اوپر سے ملے تھے تو پھر یہ قوموں کا اتحاد ہو گیا یا ڈرامہ؟ کیا خیال ہے؟ کہ حضورِ اکرمﷺ کے آنے پر اگر قومیں آپس میں ایک ہوئیں تھیں تو یہ اوپر اوپر سے ہوئیں تھیں؟ دلوں میں بغض و عناد وہی باقی تھا؟ جاہلیت کی چنگاریاں اندر ہی اندر سلگ رہی تھیں؟ پیغمبر جب پردے میں گئے تو وہی پرانی چنگاریاں پھر بھڑک اٹھیں اور پھر دو سلسلے قائم ہو گئے کہ سیدنا علیؓ کے مقابلے میں سیدنا امیرِ معاویہؓ اور سیدنا حسینؓ کے مقابلے میں یزید؟