حضور اکرمﷺ کی کامیابی اور اہل سنت کا عقیدہ - ردِ رافضیت |…

حضور اکرمﷺ کی کامیابی اور اہل سنت کا عقیدہ

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

دیکھیں! ہم اپنا عقیدہ صاف آپ کے سامنے بیان کرتے ہیں، ہم حضورّ اکرمﷺ کو اس درجہ میں کامیاب اور منصور سمجھتے ہیں، کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلِ بیتؓ دونوں ہی حق اور دونوں ہی حضورِ اکرمﷺ کے تابعدار اور دونوں مل کر چلنے والے تھے اور عرب میں جو انقلاب آیا وہ واقعی ہی انقلاب تھا، وہ دکھاوا نہیں تھا۔ 

(قرآنِ کریم میں رسالتِ مآبﷺ کی بعثت کے یہ چار مقاصد بتائے گئے ہیں: تلاوت قرآن، تعلیم کتاب و حکمت اور تزکیہ، اللہ رب العزت ارشاد فرماتے ہیں:

كَمَآ اَرۡسَلۡنَا فِيۡکُمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡکُمۡ يَتۡلُوۡا عَلَيۡكُمۡ اٰيٰتِنَا وَيُزَكِّيۡکُمۡ وَيُعَلِّمُکُمُ الۡكِتٰبَ وَالۡحِکۡمَةَ وَيُعَلِّمُكُمۡ مَّا لَمۡ تَكُوۡنُوۡا تَعۡلَمُوۡنَ ۞(سورۃ البقرۃ: آیت 151)

هُوَ الَّذِىۡ بَعَثَ فِى الۡاُمِّيّٖنَ رَسُوۡلًا مِّنۡهُمۡ يَتۡلُوۡا عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتِهٖ وَيُزَكِّيۡهِمۡ وَيُعَلِّمُهُمُ الۡكِتٰبَ وَالۡحِكۡمَةَ وَاِنۡ كَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ لَفِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ ۞(سورۃ الجمعۃ: آیت 2)

اور ہم مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ آپﷺ نے اپنی اس ذمہ داری کو نبھانے میں، اللہ کا پیغام پہنچانے میں اور اپنے مشنِ رسالت میں پوری طرح کامیاب ہو کر سفر آخرت پر روانہ ہوئے جیسا کہ اللہ رب العزت ارشاد فرماتے ہیں:

كَتَبَ اللّٰهُ لَاَغۡلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِىۡ‌ الخ۔(سورۃ المجادلہ: آیت 21)

جب اللہ رب العزت یہ فرما رہے ہیں کہ میں اور میرے رسول ہی غالب رہیں گے تو پھر اس کے برعکس اگر کوئی ان کی ناکامی کا عقیدہ و نظریہ رکھے تو وہ بلا شبہ قرآنِ کریم کی ان آیات سے کھلم کھلا ٹکرا رہا ہے تاہم حضرت علامہ صاحب ؒفرماتے ہیں:

آنحضرتﷺ بھی دنیا سے تب گئے جب مکہ پر آپ کا قبضہ ہو گیا مکہ مشرکوں کا ہیڈ کوارٹر تھا کفر کی طاقتیں سرنگوں ہو گئیں اور آپﷺ اپنے مشن میں کامیاب رہے اور یہ بات قرآن میں پہلے سے بتا دی گئی کہ آپﷺ کامیاب ہوں گے مکہ میں حق کا پرچم لہرایا اور باطل شکست فاش سے دوچار ہوا:

وَقُلۡ جَآءَ الۡحَـقُّ وَزَهَقَ الۡبَاطِلُ‌ اِنَّ الۡبَاطِلَ كَانَ زَهُوۡقًا ۞(سورۃ الاسراء: آیت 81)

ترجمہ: حق آیا اور باطل نے پاؤں چھوڑ دیے اور باطل ہے ہی جڑ سے کٹنے کے لیے۔

اور قرآن کی یہ سورت ابھی تھوڑی دیر پہلے آپ سن چکے ہیں:

اِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰهِ وَالۡفَتۡحُ ۞وَرَاَيۡتَ النَّاسَ يَدۡخُلُوۡنَ فِىۡ دِيۡنِ اللّٰهِ اَفۡوَاجًا ۞(سورۃ النصر: آیت 2)

قرآن نے تو یہاں تک بتلا دیا کہ اب آپﷺ کا قدم کامیابی ہی کی طرف بڑھتا رہے گا آپﷺ کا مشن کامیاب ہوگا اور ہر بعد کی آنے والی گھڑی آپﷺ کے لیے پہلے سے بہتر ہوتی جائے گی۔

وَلَـلۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ لَّكَ مِنَ الۡاُوۡلٰى ۞وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيۡكَ رَبُّكَ فَتَرۡضٰى ۞(سورۃ الضحیٰ: آیت  4، 5)

ترجمہ: اور ہر بعد کی گھڑی آپ کے لیے پہلی سے بہتر ہوگی اور آپ کو آپ کا رب وہ کچھ دے گا کہ آپﷺ راضی ہو جائیں گے۔

ہمیں خمینی کے اس عقیدہ سے قطعاً متفق نہیں کہ حضرت خاتم النبیینﷺ کی تشریف آوری کا مقصد پوری دنیا میں عدل و انصاف کا اپنی زندگی میں نفاذ تھا آپ کا مقصدِ رسالت، اللہ کی بات لوگوں کو پہنچانا تھا ان پر مسلط ہونا نہیں۔

لَـسۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِمُصَۜيۡطِرٍ۞(سورۃ الغاشیہ: آیت 22) 

ہاں آپﷺ کا مقصد بعثت اس دین حق کو دوسرے تمام سب مذہب پر علما اور اشاعۃً غالب کرنا تھا اور تاریخ گواہ ہے کہ آپ ان تمام مقاصد میں کامیاب ہو گئے۔

قرآنِ کریم میں آپ کے مقاصد بعثت مذکور ہیں: تلاوتِ قرآن، تعلیم کتاب و حکمت اور تزکیہ اب آپ ہی بتائیے کہ کیا آپ اپنے ان بعثت کے مقاصد میں نا کام ہو گئے ہیں کیا آپ نے قرآن نہیں سنایا کیا آپ نے کتاب و سنت کی تعلیم سے لوگوں کی زندگی نہیں بدلی کیا آپ نے لوگوں کی قلبی تطہیر نہیں کی علامہ خمینی کا یہ کہنا کہ آپ کا مشن نا کام ہوا ہے قرآن کی روشنی میں سو فیصد غلط ہے قرآن نے آپ کا جو مشن بتلایا جب تک آپ اس میں کامیاب نہ ہوئے اللہ نے آپ کو اپنے پاس نہیں بلایا بلایا اسی وقت جب آپ اپنے اس مشن میں کامیاب ہو گئے اور اس دین حق کا غلبہ سب نے دیکھ لیا قرآن کی ان آیات پر بھی ایک نظر کریں شاید آپ کچھ سمجھ پائیں:يٰۤـاَيُّهَا الرَّسُوۡلُ بَلِّغۡ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ مِنۡ رَّبِّكَ‌ وَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلۡ فَمَا بَلَّغۡتَ رِسٰلَـتَهٗ‌ وَاللّٰهُ يَعۡصِمُكَ مِنَ النَّاسِ‌ الخ۔(سورۃ المائدہ: آیت 67)

ترجمہ: اے رسول آپ آگے پہنچائیں جو آپ کی طرف آپ کے رب کی طرف سے اتارا گیا اگر آپ نے اسے نہ پہنچایا تو آپ نے رسالت کی ذمہ داری ادانہ کی اور اللہ آپ کو ان لوگوں سے بچائے گا (یعنی آپ کو تقیہ کی ضرورت نہ پڑے گی)

لَـسۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِمُصَۜيۡطِرٍ ۞اِلَّا مَنۡ تَوَلّٰى وَكَفَرَ ۞ فَيُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الۡعَذَابَ الۡاَكۡبَرَ ۞(سورۃ الغاشیہ: آیت 22، 23،  24) 

ترجمہ: آپ ان پر دروغہ مقرر نہیں کیے گئے کہ وہ ضرور ایمان لائیں مگر یہ کہ جو کوئی روگردانی کرے اور کفر کرے تو اللہ تعالیٰ اسے بڑے عذاب میں مبتلا کرے گا۔

هُوَ الَّذِىۡۤ اَرۡسَلَ رَسُوۡلَهٗ بِالۡهُدٰى وَدِيۡنِ الۡحَـقِّ لِيُظۡهِرَهٗ عَلَى الدِّيۡنِ كُلِّهٖ‌ وَكَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيۡدًا ۞(سورۃ الفتح: آیت 28)

ترجمہ: اسی نے بھیجا اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر تاکہ اس کو غلبہ دے ہر دین پر۔

دوسرے مذاہب کے بارے میں آپ کے اعلان بھی سن لیں:

1: یہودیوں کے بارے میں:

ضُرِبَتۡ عَلَيۡهِمُ الذِّلَّةُ اَيۡنَ مَا ثُقِفُوۡۤا اِلَّا بِحَبۡلٍ مِّنَ اللّٰهِ وَحَبۡلٍ مِّنَ النَّاسِ وَبَآءُوۡ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَضُرِبَتۡ عَلَيۡهِمُ الۡمَسۡكَنَةُ الخ۔ (سورۃ آلِ عمران: آیت 112)

2: عیسائیوں کے بارے میں:

ثُمَّ نَبۡتَهِلۡ فَنَجۡعَل لَّعۡنَتَ اللّٰهِ عَلَى الۡكٰذِبِيۡنَ ۞ 

(سورۃ آلِ عمران: آیت 61)

3: ایران کے بارے میں: 

قَد مات کسری فلا کسری بعدہ۔(صحیح مسلم: جلد 2صفحہ 396)

4: رومیوں کے بارے میں: 

واذا هلك قيصر فلا قيصر بعده۔ (ایضاً)

5: ہندوستان کے بارے میں: 

عصابة من امتی تغزو الهند۔(سننِ نسائی: جلد 2 صفحہ 63)

پھر آپ کو یہ یقین دلایا گیا تھا کہ ساری دنیا آپ کے قدموں تلے آئے گی: 

ان اللّٰه زوى لى الارض فرايت مشارقها ومغار بها وان امتی سیبلغ ملكها ما زوى لى منها۔

(صحیح مسلم: جلد 2 صفحہ 390)

کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ آنحضرتﷺ ناکامی اور بے بسی میں دنیا سے رخصت ہوئے تھے اور آپ اپنے مشن میں معاذاللہ نا کام رہے تھے آپ پوری دنیا میں اپنا کلمہ پہنچنے اور اسلام پھیلنے کی بشارت دے کر گئے اور خود سفرِ آخرت پر روانہ ہونے کے لیے اپنی رضا دی، اگر آپ کا مشن ابھی رہتا تھا تو آپ سفرِ آخرت کے لیے تیار کیوں ہوئے اور اپنی رضا کیوں دی؟ (تجلیاتِ آفتاب: جلد 2صفحہ 326، 328)

علامہ خمینی کی اس عبارت کا مکمل محققانہ اور عالمانہ جواب پڑھنے کے لیے حضرت علامہ صاحبؒ کی مذکورہ بالا کتاب تجلیاتِ آفتاب جلد دوم میں مناظرہ ڈربن کی مراجعت فرمائیں)