اب ہم نے ان واقعات کو تاریخ کے آئینہ میں دیکھنا ہے یا قرآن کے آئینہ میں؟ قرآن پکار پکار کر حضورِ اکرمﷺ کو غلبے کی خبر دیتا ہے اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں حضورِ اکرمﷺ کو غلبے کی خبر دیتے ہیں:
وَوَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى ۞(سورۃ الضحی: آیت 7)
ترجمہ: اللہ تعالیٰ آپ کو وہ کچھ دے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے۔
اَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيۡمًا فَاٰوٰى ۞(سورۃ الضحی: آیت 6)
ترجمہ: کس طرح اللہ تعالیٰ نے ایک یتیم کو اٹھایا اور بادشاہ بنا دیا۔
کس طرح وہ رات کا مسافر جو مکہ سے رات کے وقت ایک ساتھی کو لے کر نکلا جس کے تعاقب کرنے والے دوڑ رہے تھے، پیچھے پکڑنے والے آ رہے تھے لیکن اللہ نے ان سب کو ناکام کر کے اسی یتیم کو اسی سلطنت کا بادشاہ بنایا میں بادشاہ کا لفظ بھی ایک بات سمجھانے کے لیے کہہ رہا ہوں ورنہ آپ تو بادشاہوں کے بادشاہ تھے بادشاہ کی کیا نسبت ہے آپ کی ذات سے۔
اب سوچنا یہ ہے کہ اگر اس فلسفہ فکر کو قبول کر لیا جائے جو محرم کے ایام میں عام لوگوں کے ذہن میں اتارا جاتا ہے کہ جاہلیت کی وہی پرانی چنگاریاں پھر سے بھڑک اٹھی تھیں اور عرب کا سارا نظام بدل گیا تھا۔
اب آپ کے سامنے یہ مسئلہ آنا چاہیے کہ حضورِ اکرمﷺ اپنے مشن میں کامیاب نہیں تو پھر یہ قرآن کا بیان غلط ہے معاذاللہ اور اس فلسفے کو اگر جگہ دی جائے تو پھر یہ ناکامی سیدنا علیؓ کی نہیں کیونکہ خلافت انہیں نہ ملی اور سیدنا حسینؓ کی بھی نہیں کہ یہ یزید کی فوجوں کی تلواروں سے وہ بچ نہ سکے، پھر ناکامی کا داغ جو ہے وہ خود پیغمبرﷺ پر آتا ہے جس کے ساتھ خدا کے وعدے قرآن میں ہیں اور اب تک یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ حضورِ اکرمﷺ اپنے مشن میں کامیاب ہیں اگر کامیاب مانا جائے تو کیا یہ عداوت اور دشمنی کے پھیلاؤ والی باتیں یہود اور دشمنان اسلام کی پیدا کردہ نہیں ہوتیں؟ جو حضورِ اکرمﷺ کی امت کو یکجا دیکھنے سے سخت پریشان تھے۔