اگر حضورِ اکرمﷺ کے مشن کو حضور کی وفات کے بعد معاذاللہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے چلنے نہ دیا اور جاہلیت کی وہی پرانی چنگاریاں پھر سے بھڑک اٹھیں، اختلافات کی جس آگ کو حضورِ اکرمﷺ نے ٹھنڈا کیا تھا وہ آگ پھر لگ گئی اور پھر قبیلے سے قبیلے ٹکرائے اور یہ سلسلہ ایسا شروع ہوا کہ برابر کہا جاتا ہے کہ پہلے
دادا لڑا حضورِ اکرمﷺ سے
پھر اس کا بیٹا معاویہؓ لڑا سیدنا علیؓ سے
پھر اس کا بیٹا یزید لڑا سیدنا حسینؓ سے
اور کربلا کا واقعہ پھر اس کے نتیجے میں واقع ہوا تو یہ ایک ایسی تشریح ہے جو اپنے قیاس سے اور اس منطق سے عوام کے ذہن میں اتاری جائے تو عوام سمجھتے ہیں کہ اچھا یہ واقعات اس طرح ہوئے لیکن وہ یہ نہیں سوچتے کہ اگر واقعات کو اس طرح تسلیم کر لیا جائے تو ناکامی کا داغ کس پر آتا ہے؟ آپ ہی بتائیں کہ کیا پھر ناکامی کا داغ حضورِ اکرمﷺ پر ہی نہ آئے گا؟ کہ حضورِ اکرمﷺ معاذاللہ اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہوئے۔