کیا شیعہ اثناء عشریہ کافر ہیں؟ اور ان کے ذبیحہ کا حکم:
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ شیعہ کافر ہیں یا مسلمان؟ اور ان کے ہاتھ کا ذبح کیے ہوئے جانور کا گوشت سنی کے لیے جائز ہے یا نہیں؟
جواب: تمام فرقے کافر نہیں ہیں۔ ہاں شیعہ اثناء عشری جن کا عقیدہ تحریفِ قرآن، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر بہتان کا ہے، اور سیدنا صدیقِ اکبر و سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہما کی تکفیر کرنا ہے، حضرت جبرئیل علیہ السلام پر وحی لانے میں غلطی کا الزام لگانا ہے، وہ باجماعِ امت کافر اور مرتد ہیں۔ ان کے ہاتھ کا ذبیحہ مسلمان کے لیے کھانا حرام ہے۔
وفی الشامی: نَعَمْ لَا شَكَّ فِی تَكْفِيرِ مَنْ قَذَفَ السَّيِّدَةَ عَائِشَةَ أَوْ أَنْكَرَ صُحْبَةَ الصِّدِّيقِ أَوِ اعْتَقَدَ الْأُلُوهِيَّةَ فِی عَلِی أَوْ أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ غَلِطَ فِی الْوَحْی أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ مِنَ الْكُفْرِ الصَّرِيحِ الْمُخَالِفِ لِلْقُرْآنِ
(فتاویٰ قاسمیہ: جلد 2 صفحہ 299)