Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت عقبہ بن عامر بن عبس جہنی رضی اللہ عنہ

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت عقبہ بن عامر بن عبس جہنیؓ

آپ علم فرائض اور فقہ میں بڑے ماہر تھے، زبان و بیان پر بھی اچھی خاصی قدرت تھی، شاعری کا ذوق نکھرا ہوا تھا، جمعِ قرآن میں بھی آپ نے خدمت انجام دی ہے، ابن سعد نے طبقات میں ایک وثیقہ نقل کیا ہے، جس میں کاتب کی حیثیت سے ”عقبہ“ کا نام ہے، اب یہ بات قابلِ تحقیق ہے کہ یہ عقبہ کون ہیں؟ راجح قول وہی ہے جو اوپر ذکر کیا گیا، ڈاکٹر محمد حمیداللہؒ نے کاتب کا نام ”علاء بن عقبہ“ لکھا ہے؛ حالاں کہ یہ ”عقبہ“ ہیں، ابن عقبہ نہیں ہیں، انصاری نے ان کو کاتبِ نبیﷺ کی فہرست میں شمار کیا ہے۔

خلاصہ یہ کہ علاء بن عقبہ اور ہیں اور عقبہ اور ہیں، تحقیق کے لیے ڈاکٹر محمد مصطفیٰ اعظمی مدظلہؒ العالی کا مقالہ دیکھا جا سکتا ہے۔

(نقوش جلد، 7 صفحہ، 178)

انہوں نے طبقات بن سعد جلد، 1 صفحہ، 4 المصباح المضئی جلد، 1 صفحہ، 37 الوثائق السیاسیہ وثیقہ نمبر 184 اور الاصابہ جلد، 2 کے حوالے درج فرمائے ہیں۔